لاہور(سپیشل رپو ر ٹر) ماڈل ٹاؤن کچہری میں بے لگام وکلا ء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر وردیاں پھاڑ دیں اور زیر حراست ملزم کو چھڑا کر فرار کروا دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ نصیر آباد پولیس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو عدالت لیکر پہنچی تھی کہ درجنو ں وکلاء نے ملزم کی ضما نت منسوخ ہو نے پر پولیس پر حملہ کردیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر وریاں پھاڑ دیں اور کمرہ عدالت میں بند کر کے زیر حراست ملزم کو بھی چھڑوالیا،پولیس نے 8 نامزد سمیت 12 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔