لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کیوکشن کا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب کیوکشن کا چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی ایک روزہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں 300 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ لاہور کے عثمان نے پہلی، شیخوپورہ کے اسامہ نے دوسری جبکہ گوجرانوالہ کے احمد خلفان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اوپن کیٹگری میں عمر فاروق خان نے پہلی، عبداللہ ابراہیم نے دوسری جبکہ محمد عظمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔