پشاور(نیوز رپورٹر) جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام پشاور میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے جمعیت کے کارکنوں اور رہنمائوں نے شرکت کی ۔میر مولانا فضل الرحمن کا خطاب کرتے کہنا تھا کہ تاریخ مفتی محمود اور اس کے خطہ میں کردار کو نہیں بھلا سکے گی،آج دنیا کوشش کر رہی ہے کہ آئین سے اسلامی دفعات نکال دی جائیں، اسلامی پاکستان کے بجائے سیکولر پاکستان بنایا جائے لیکن ہمارے ہوتے ہوئے آپ کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا،تم جس ایجنڈے سے آئے تھے اسے ہم منظر عام پر لائے تھے کبھی ریاست مدینہ اور کبھی رحمت اللعالمینﷺ کے نام سے اپنے آپ پر پردے ڈال رہے ہو، پاکستان کو جنات کی رہنمائی اورجادو ٹونے سے چلا یا جارہا ہے ، ، پورے ملک کا نظام اور معیشت کو تبا ہ کر دیا ہے ، عمران بیٹھا ہوا ہے آقا کا حکم آئے گا تو تب ہی طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں گے ،ڈی جی آئی ایس ائی کا معاملہ مس ہینڈل کیا گیا ہے ،ہم ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ،محمود خان اچکزئی ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ،شاہ اویس نورانی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔