لاہو ر(کرائم رپورٹر، نامہ نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی ملتان میں کارروائی کے دوران منشیات کی اندرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ملتان میں شورکوٹ روڈ پردوران کاروائی پکڑے جانے والے تین ملزمان جن میں نعمت اﷲ،شائستہ خان اور اﷲ رکھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلوگرام 600 گرام چرس اور 900 گرام افیون برآمد کرتے ہوئے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔