مکرمی!پچھلے 72 سالوں میں بھارت کے اندر ایسی بہت سی انتہاپسند حکومتیں آئی ہیں جو مسلمانوں اور پاکستان سے سخت نفرت کرتی تھیں۔ مگر اس کے باوجودد بھی وہ کچھ نہ کرسکے جتنا کہ اس انتہا پسند حکومت نے کیا ۔ بی جی پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر کشمیر پر ظلم اور جارحیت کی انتہا کر دی۔ اب کشمیر میں وہ کچھ ہوگاجو بھارت میں ہوگا۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کرکے بہت بڑا جرم کردیا لہذا ان کے اس اقدام کیخلاف ہمیں کھڑا ہونا چاہئے۔ (عدنان حیدر‘ کراچی)