نئی دہلی(نیوزایجنسیاں )بھارتی ریاست اْتر پردیش کے شہر سمبھال میں بی جے پی کے جلسے میں سٹیج گر گیاجس کے نتیجے میں کئی افرادزخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سمبھال میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کے دوران سٹیج زمین بوس ہوگیا جس سے بی جے پی رہنمائوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ہولی ملن کی تقریب میں بی جے پی رہنما اپنے خطاب میں مودی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے کہ سٹیج گر پڑا۔