بنگلور (نیٹ نیوز) ہندوؤں کے روحانی پیشوا اور دیوتا کے نام سے معروف شیوا کمارا سوامی جی چل بسے ، ان کی عمر 111 برس تھی، وہ گزشتہ ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث زیر علاج اور ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے ، وہ بنگلور میں مفت تعلیم،چھت اور کھانا فراہم کرنے ادارے کے سربراہ تھے ، ان کی وفات پر راہول گاندھی سمیت بھارت کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے تعلیمی ادارے سدا گنگا مٹ میں 9 ہزار طلبہ زیر تعلیم تھے جن کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔