کراچی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس کھلاڑی سومدیو دیوورمن نے ملک کی پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور بھارت میں ذات پات اور نسلی فسادات پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بلیک لائیو معاملے پر کوئی شک نہیں، جو کچھ امریکہ میں ہورہا ہے وہ بالکل غلط ہے لیکن ہم بھارت میں پولیس کی بربریت کے معاملات ، ہمارے ملک میں ذات پات اور نسل پرستی جیسے دیگر امور کے بارے میں اکثریت خاموش ہے ۔ بھارت میں پولیس کی بربریت چاروں طرف ہے ، یہ خوفناک ہے ۔ یہ محض طاقت کا غلط استعمال ہے ۔