لندن( نیٹ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود میاں نواز شریف کو برطانیہ سے پاکستان نہیں لے جایا جا سکتا۔ ایک انٹرویو میں لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جب تک نواز شریف کی صحت مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتی وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔پاکستان کے سابق وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ فوج کا ادارہ قابل احترام ہے ، اس کی ملک اور قوم کے لیے بہت قربانیاں ہیں اور مسلم لیگ کا فوج کے ساتھ قریبی تعلق ہے ۔