جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا کے جنوبی شہر کالی مانتان میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک ،90ہزار متاثر ہوئے ہیں۔ملک بھر میں آنے والے سیلاب سے بانجار، تاپین، تابا لونگ اور ہولو سونگائی تنگاہ علاقوں کے 27 ہزار 111 مکانات زیر ِ آب آ گئے ہیں،علاقے میں مکانات سیلاب سے متاثر ہونے والے تقریباً 90 ہزار افراد کو عارضی پنا گاہوں کے مراکز میں ٹھہرایا گیا ہے ، جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار افراد اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سیلاب سے لا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔