مکرمی !مملکت خداداد پاکستان کو اللہ تعآلی نے ہر قسم کی قدرتی خوبصورتی اور ہر قسم کے موسموں سے نواز رکھا ہے۔ وسیع و عریض میدان، فلک بوس پہاڑ، حسین وادیاں، قدیم ترین شہر و تہذیبیں،ساحل سمندر، ملنسار لوگ، لذیذ ترین کھانے، کیا کچھ نہیں ہے وطن عزیز میں۔ سب کچھ تو ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح سیاح پاکستان کا رخ کیوں نہیں کرتے۔کھربوں ڈالر کی سیاحت انڈسٹری میں پاکستان سب سے پیچھے کیوں ہے۔ سیاحت کے اتنے وسیع سمندر کے ہوتے پاکستان پیاسا کیوں؟ کیا لاہور استنبول سے کم ہے ؟ ہرگز نہیں، کیا شمالی علاقہ جات و گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے کم ہیں، ہرگز نہیں، اگر کمی ہے تو ٹورسٹ فرینڈلی پالیسی کی ہے جو قیام پاکستان سے اب تک نظر نہیں آئی۔ امید کی جاتی ہے کہ موجودہ حکومت اس طرف ضرور غور کرے گی۔ اور پاکستان کو ٹورسٹ فرینڈلی ملک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی تاکہ سیاحت کی بلین ڈالر انڈسٹری میں پاکستان بھی نامور ہو سکے۔ ( محمد عرفان ملک لاہور)