مکرمی!وزیرِ اعظم پاکستان ابھی دورہ امریکہ سے واپس آ ئیں ہیں۔ اور یہ دورہ امریکہ کے پہلے کے دوسرے دوروں سے بہت مختلف تھا اور با نثبت پہلے دوروں کے ایک کامیاب ترین دورہ تھا۔اس دورے میں کء اہم ترین موضوع پر گفتگو کی گئی جس میں سے ایک امریکی اور افغان مذاکرات کے بارے میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم امران خان سے درخواست کی کہ وہ امریکی اور افغان طالبان کے مذاکرات کروانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کرے اس ہی کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر میں ثالیسی کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک دن قبل امریکی اسٹیڈیم ارینا میں پاکستانی نجات امریکی شہریوں کے ایک بڑے جلسائیں عام سے خطاب کرکے پوری دنیا کے میڈیا کو ہلا کے رکھ دیا۔ انہوں نے امریکی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ کیا جو آج سے پہلے امریکہ میں نہ دیکھا گیا نہ سنا گیا۔ وزیراعظم نے امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات پیدا کرنے کی بات کی۔ اور یہ ساری باتیں انہوں نے کسی پرچی کی مدد سے نہیں کی۔ بلکہ تمام پاکستانیوں کے دل کی آواز کو امریکہ تک پہنچا یا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ دورا ملکی تاریخ کا ایک عظیم دورا تھا۔جس کے اثرات بظاہر دونوں ملکوں پر اچھے مرتب ہونگے۔ ( وریشہ پرویز، کراچی)