مکرمی میں آپکے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ عوام کے درمیان پیدا ہوتی بے چینی کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کیونکہ اس سے پہلے یہ بے چینی بڑھ کر کوئی دوسرا رخ اختیار کرلے یا بقولِ وزیر اعظم عمران خان کہ ’’سونامی‘‘ کی صورت اختیار کرلے ۔عوامی نمائندے بشمول وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ممبران قومی،صوبائی اسمبلی و سینٹ عوام کی بے چینی کا فالفور خاتمہ کریں اور بجائے اس کے کہ آپ عوام کو بھونڈی دلیل پیش کریں کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں پورے خطے میں سب سے کم ہیں ۔عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیں تا کہ عوام کا جمہوری نظام پر بھروسہ اور مضبوط ہو اور وہ ملک کی بقاء کے لیے اس نظام کو کو ہی اپنائے اور غیر جمہوری طاقتوں کی حوصلا شکنی ہو۔ (نبیل عزیز)