کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے ، دوپلیئر کو ٹیسٹ کیپ دی جائیگی جس میں اوپنر فخر زمان کو ان فٹ امام الحق کی جگہ اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کے کھیلنے کا امکان ہے جس پر کپتان سرفراز اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان اس کی شمولیت پر فیصلہ میچ سے قبل ہونے کا امکان ہے ۔