لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2019ء کے تیسرے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ ایشیا بلڈنگ سسٹم نے میجک ریور کو 8-1 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ایکوافینا کی ٹیم نے امریکن سسٹم کے تحت میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بارش کے باوجود پولو کے دونوں میچز ہوئے جنہیں دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب میں تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔