مکرمی !جناب ڈینگی جب پاکستان میں آیا تو اس پر قابو پانا ممکن نہیں تھا ،بہت کوشش کے بعد اور سری لنکا کی ٹیم کی بدولت اس پر قابو پایا گیا اور پھر حکومت باقاعدہ طور پر ہر سال اسکا سپرے کرتی رہی اور اس آفت پر وقت سے پہلے ہی قابو پا لیا جاتا تھا. پر جب سے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت آئی اس وقت سے اس میں بہت لاپروائی برتی جا رہی ہے. جیسا کہ کورونا پہلے سے ہی تباہی کر رہا ہے اب ہم اِک ساتھ مزید کسی اور آفت کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے. اس لئے حکومت ہوش کے ناخن لے اور وقت سے پہلے سپرے کروائے۔ تاکہ ڈینگی کے عفریت سے بچا جا سکے۔ (بلال شبیراسلام آباد )