نیروبی (نیٹ نیوز)کینیا کے وزیر خزانہ سمیت مختلف عہدیداروں کو میگا ڈیم پراجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق کینیا کے چیف پراسیکیوٹر نورالدین حاجی نے وزیر خزانہ ہینری روٹچ اور دیگر 27 عہدیداران کیفراڈ، عہدے کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگی کے الزامات کے تحت گرفتاری کا حکم دیا۔ینری روٹچ، ان کے پرنسپل سیکرٹری اور کینیا کی ماحولیاتی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔پولیس چیف جارج کینوٹی نے بتایا وہ ابھی زیر حراست اور عدالت میں پیشی کے منتظر ہیں۔