لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہرعلی کاکہنا ہے کہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہم نیوزی لینڈ میں بہتر کرسکتے تھے لیکن نہیں کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹسمین اظہرعلی نے کہا کہ ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلے ،یہ خوشی کی بات ہے کہ ایک بڑی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آئی ہے ۔اظہر علی نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ ہونا پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھی بات ہے ، نئے پلیئرز سیزن کھیلتے آرہے ہیں، ان کو پرفارم کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔