مدینہ منورہ سے (عظیم احمد یزدانی سے ) خلیفہ سوئم داماد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،مظلوم مدینہ سیدنا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت پاکستان کی طرح پوری دنیامیں منایا گیا۔مدینہ منورہ جنت البقیع میں ہزاروں افراد نے ان کی قبر مبارک پر حاضری دی اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو روزہ کی حالت میں18 ذی الحجہ کو باغیوں نے ان کے گھرمیں گھس کر برچھیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔آپ واحد صحابی رسول ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے زیادہ جنت کی بشارت دی۔آپ کے نکاح میں نبی کریم کی دو بیٹیاں آئیں۔آپ نے مدینہ منورہ کے امن کی خاطر خود کو قربان کیا ، اسلام کی تعلیمات اور ترویج و اشاعت کے لئے اپنا انتھک کردار ادا کیا۔