مکرمی ! میرپورخاص کے شہری جنھیں اعلی تعلیم کے بنیادی حق کے حصول میں لاتعداد دشوایوں کا سامنا ہے۔میرپور سندھ کے پانچویں بڑے ڈسٹرکٹ میرپورخاص جہاں طلبہ وطالبات کو علم کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔ جہاں ایک بھی خودمختار یونیورسٹی موجود نہیں ہے 16 لاکھ کے لگ بھگ آبادی کا حامل یہ ڈسٹرکٹ ہے۔رکن سندھ اسمبلی سید زوالفقار علی شاہ اور طارق علی ٹالپر نے سند ھ کے سب سے بڑے ایوان میں میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیا م کا مطالبہ کیا۔ اس تحریک کی جانب سے عوامی ریفرنڈم اور دستخطی مہم میں ابتک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے ووٹ کے ذریعے میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ہے۔ جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، عذرا فضل پیچوہو اور دیگر صوبائی اور وفاقی وزیرا نے بھی میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔ میری ارباب اختیار سے التماس ہے کہ میر پور خاص میں یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ لاکھوں طلبا و طالبات کو اپنے شہر میں حصول تعلیم کے مواقع میسرہو سکیں۔ (محمد ناصر اقبال میر پور خاص سندھ)