ارجنٹینا (این این آئی)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے ۔45 منٹ پر مشتمل ’واٹ کِلڈ میراڈونا‘ یا ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم بنائی ڈسکوری پلس پر دکھائی گئی۔اس دستاویزی فلم میں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو میرا ڈونا کے نہایت قریب رہے تھے ۔دستاویزی فلم کے مطابق غربت کے باعث ان کی صحتمند پرورش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بچپن میں جسمانی اعتبار سے مضبوط و توانا بھی نہیں تھے ۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مضر صحت اشیا کا استعمال کرکے بھی اپنی صحت کو خراب کیا تھا۔دستاویزی فلم میں اسپورٹس کارڈیالوجی کے پروفیسر نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ان کی رگوں میں کورٹیسون ڈالی گئی,ان کا کہنا ہے کہ کورٹیسون ناصرف جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے اثرات پورے جسم پر بھی ہوتے ہیں۔
میراڈونا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کی ریکارڈ مقبولیت
جمعه 22 جنوری 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 22 جنوری 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں