سڈنی(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کر دی گئی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث زمبابوے کو اس فیصلہ پر طویل انتظار کرنا پڑا۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بہت سوچ بچار کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ سیریز کے میچز 9، 12 اور 15 اگست کو ہونا تھے ۔ رواں ماہ کے شروع میں آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے اشارہ دیا تھا کہ اس دورے کا امکان نہیں ہے ۔ آخری بار آسٹریلیا نے زمبابوے کی میزبانی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے 2003-04ء میں کی تھی۔ جس کے بعد اس کے بعد سہ فریقی سیریز ہوئی جس میں تیسری ٹیم بھارت کی تھی۔ زمبابوے کرکٹ کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر گیمور مکوونی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے پرجوش ہیں لیکن حالات کے پیش نظر اس دورے کو موخر کرنا ہی واحد آپشن تھا۔