سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی سپنر سٹیو او کیف نے مایوس ہو کر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سٹیو او کیف حالیہ شفیلڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر تھے ۔ سٹیو او کیف نے کہا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں،لیکن مجھے کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی اس لیے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں لیکن بگ بیش لیگ کھیلتا رہوں گا۔