واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ایک طرف تو چین کی سوشل ایپس کو بند کر رہا ہے تو دوسری طرف چین کے لیڈ بنک سے 5.5 بلین ڈالر کا قرضہ بھی لے لیا ہے ۔ ڈاکٹر مائیکل جے رائٹ کے مطابق بھارت آہستہ آہستہ چینی مالیاتی اداروں کے قرضوں میں ڈوب رہا ہے ، بھارتی عوام اس بات سے لاعلم ہیں کہ انکی حکومت اندرون خانہ چینی اداروں کے ساتھ کس طرح لانگ ٹرم سمجھوتے کر رہی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق چین کے دیگر مالیاتی اداروں سے بھی بھارت قرضے لے رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چین کی لبریشن آرمی کی جانب سے کئی علاقوں پر کئے گے قبضے کے بارے بولنے سے اجتناب برت رہے ہیں۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ چین اس خطے میں اس حد تک اثرانداز ہو گیا ہے جس کو روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ۔