ماسکو(نیٹ نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے ہسپتال کے چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد پوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا۔ روسی صدر نے 24 مارچ کو ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو نے ہسپتال کا دورہ کرایا تھا،اس دوران جب پوٹن ہسپتال پہنچے تھے تو ڈاکٹر سے مصافحہ بھی کیا تھا اور پورے ہسپتال کا دورہ بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کیا تھا۔روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق ولادیمیر پوٹن بالکل صحتمند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں الگ تھلگ رہ کر پوری کریں گے جبکہ تمام سرکاری میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گی۔