واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اورامن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر پاکستانی نژاد طاہر جاوید سمیت ڈیموکریٹک رہنمائوں سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا۔ مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں اورآئندہ بھی کروں گا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تمام اقوام عالم کو اکٹھا کر کے پیش رفت کی ۔ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومتی کارکردگی سے آگاہی کو یقینی بنائوں گا ۔ حکومتی کارکردگی پرتمام رہنمائوں کوہر3ماہ بعدبریفنگ دوں گا۔