مکرمی! ہمارے معاشرے میں کچھ نوجوان بہتری کے خواہاں اور اس کے لیے کوشاں ہیں۔لیکن نجانے کیوں کچھ عناصر ہی ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں۔لکھنے کا سبب ایک آنکھوں دیکھا روڈ ایکسیڈینٹ ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک موٹر سائیکل سوار لڑکی کو اسے بار بار کھا جانے والی نظروں سے دیکھتا ہے اور تیزی سے کٹیں مارتا ہوا اسکے آگے سپیڈ سے آ کر یکدم بریک لگا دیتا ہے اور با پردہ لڑکی بیچاری جو شاید کسی مجبوری میں گھر سے نکلی تھی موٹر سائیکل سے ٹکرا جا تی ہے اس طرح وہ نوجوان جان لیوا حادثہ کا سبب بنتا ہے شاید ایسے ہی نوجوانوں کی وجہ سے آج کے دور میں لڑکیاں گھر سے نکلنا غیر محفوظ محسوس کرتیں ہیں۔ہم سب کو ایسی خواتین،نوجوان لڑکیوں،اور خواجہ سراؤں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے جو اپنے والدین کے لیے کچھ نکمے اور قانون شکن نوجوانوں سے بدرجہا بہتر ثابت ہوتے ہیں تاکہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے(اسد وسیم،شکر گڑھ)