واشنگٹن(اے ایف پی) امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرینی بارڈر پر بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ٭روم(اے ایف پی) اطالوی وزیراعظم ماریو دراگی نے ترک صدر اردوان کو ڈکٹیٹر قرار دیدیا۔ ٭قاہرہ(اے ایف پی) مصری ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم ترین اور سب سے بڑے شہر کے آثار دریافت کر لئے جسے ’’گمشدہ سونے کا شہر‘‘ کہا جاتا تھا۔ ٭پیرس(نیٹ نیوز)فرانس نے افریقی ملک روانڈا میں سن نوے کی دہائی میں ہونے والی نسل کشی سے متعلق اپنی خفیہ قومی آرکائیوز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔٭سری نگر، بڈگام(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی شادیوں کا رحجان بڑھنے لگا، 11جوڑوں کا نکاح کیا گیا ۔٭ کابل(نیٹ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا اور 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ٭نئی دہلی (صباح نیوز) مشرقی لداخ میں بھارت چین کے فوجی کمانڈر وں کے 11 ویں دور کے مذاکرات آج ہونے کا امکان ہے۔