برلن(این این آئی)دنیا کے 130 سے زائد ممالک میں تحفظ ماحول کی خاطر کیے جانے والے مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صرف جرمنی کے مختلف شہروں میں ہوئے فرائیڈیز فار نیچر نامی ان مظاہروں میں تین لاکھ سے زائد شہری شریک ہوئے ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ ان مظاہروں کا مقصد عالمی سطح پر ماحول کو پہنچنے والے نقصان کی جانب سیاستدانوں کی توجہ مبذول کرانا ہے ۔