نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ سائیکل چلا کر کیا جائے کے حوالے سے قرار دادمنظور کرلی۔٭جدہ،مقبوضہ بیت المقدس ( نیٹ نیوز)اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔٭ ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔٭ قاہرہ، برسلز (نیٹ نیوز،این این آئی)خلیج تعاون کونسل نے حوثی باغیوں سمیت متحارب یمنی دھڑوں کے درمیان جامع امن مذاکرات کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔دوسری طرف یورپی یونین نے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی ہے ۔٭مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔٭ بیجنگ (این این آئی)چین نے جوہری معاہدے میں ایران کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کا اعلان کردیا۔٭بیجنگ (این این آئی)چین نے امر یکی غلطیوں پر سخت جوابی اقدامات کر نے کا اعلان کردیا۔٭سری نگر(کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں مٹی کا تودا گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے مصرکوایف 15 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کردیا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)فیس بک کی جانب سے انتخابات میں بی جے پی کے اشتہارات دیگر حریفوں کے مقابلے میں کم ریٹ پر چلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کیلئے امن مشن کی مدت میں ایک برس کی توسیع کر دی ہے ۔