تل ابیب (آن لائن)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر ہفتے کی علی الصبح ہونے والے حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔٭ینگون(اے ایف پی )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں 6لاکھ مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی ریپر گلوکار نے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا پر طاقتور ترین انسان ہیں مگر انہیں مدد کی ضرورت ہے وہ ایسے شخص ہیں جو خود سے محبت نہیں کر سکتے ۔٭قاہرہ ( اے ایف پی ) دولت اسلامیہ ( داعش ) کے میڈیا نیٹ ورک نے گز شتہ روز داعش کے سر براہ ابو بکر البغدادی کا ایک آ ڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں انکے جنگجو ئوں کی طر ف سے روزانہ کاررو ائیاں جار ی ہیں ۔ ٭کابل(آن لائن) افغانستان میں دو درجن سے زائد طالبان نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ ٭نیویارک (این این آئی)امریکہ نے سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے ۔٭لندن ( نیٹ نیوز ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گز شتہ روز یور پین یو نین کے صدر ژاں کلود یُنکر سے ملاقات کی ہے ۔٭نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مدھیہ پردیش کے گاؤں ڈونگری سے تعلق رکھنے والے وکیل دایارام ساہو کی کانچ کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔