نئی دہلی(اے ایف پی )بھارت میں متنازعہ شہریت بل پر احتجاج کے پاداش میں گرفتار طلبہ تنظیم کے 3سرکردہ کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ۔ ٭برسلز(اے ایف پی )بیلجئیم کی ایک عدالت نے کہا کہ حکومتی حکام کی کلا ئمیٹ بحران سے نمٹنے کیلئے غفلت ثابت ہوگئی ہے ۔٭ واشنگٹن(اے ا یف پی) امریکی سپریم کورٹ نے اوبامہ ہیلتھ کیئر پروگرام کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ۔٭ صنعا (اے ایف پی )یمن میں القاعدہ نے 6سکیورٹی حکام کو اغوا کر لیا ۔ ٭بغداد (نیٹ نیوز) عراقی شہر بعقوبہ میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاورز کو تباہ کردیا جس سے ایران سے ملنے والی بجلی میں 25فیصد کمی ہوگئی ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ نے ہواوے سمیت 5 چینی کمپنیوں کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا ۔٭ لوساکا(اے ایف پی)زیمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا97برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔٭ ریاض(نیٹ نیوز)عرب اتحادنے سعودی علاقے خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔ ٭ماسکو(نیٹ نیوز)روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ امریکہ بھی ایسا کرنے پر راضی ہو۔ ٭کھٹمنڈو(این این آئی )نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی، آسٹریلوی اور کیوی کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔٭انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی میں تیسری بڑی سیاسی جماعت کے دفتر پر حملہ، خاتون ہلاک ۔٭ برلن(نیٹ نیوز)جرمنی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٭ واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے مشہور گرم مقام ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب اورامارات میں شہری ہوابازی کی سکیورٹی کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ ٭ نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرنئے سولرپینل کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی عدالت نے فائرنگ سکواڈ کی دستیابی تک 2 مجرموں کی سزائے موت روکنے کا حکم دیا ہے ۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی،صباح نیوز،این این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران زخمی فلسطینی نوجوان شہید،حماس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے 3 خلاباز نئے سپیس سٹیشن پر پہنچ گئے ۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ایوان نمائندگان میں عراق پر حملے کا اقدام منسوخ کرنیکا بل منظور کرلیا گیا۔٭ انقرہ(نیٹ نیوز)ترک صدر کا کہنا ہے کہ روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔