نیو یارک(بی بی سی)عالمی بینک کے مطابق سمندر پار بسنے والے انڈین باشندوں نے اس سال اندازاً 80 ارب ڈالر کی خطیر رقم اپنے ملک منتقل کی ہے جو بیرونی ممالک میں بسنے والے کسی بھی ملک کے لوگوں کی طرف سے اپنے آبائی وطن بھیجی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے ۔ورلڈ بینک کی مائیگریشن اور ڈویلپمنٹ بریف کے مطابق انڈیا کے بعد چین کو 67 ارب ڈالر، میکسیکو اور فلپائن کو 34 ارب ڈالر، مصر کو 26 ارب ڈالر ملے ۔ پاکستان کو 2017 میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے 19 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2018 میں پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی رقم میں 6.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو بنگلہ دیش کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔ بنگلہ دیش میں یہ اضافہ تقریباً 18فیصد رہا۔