نیویارک (اے ایف پی) چین نے شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں کی قرارداد سلامتی کونسل میں ناکام بنا دی۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی عدالت نے دہلی فسادات کیس میں قصور وار ٹھہرائے گئے پہلے شخص کو دنیش یادو کو 5سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 6افراد کو ضمانت دیدی۔٭نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ممتاز تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل طلباء نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم سے مسلم خواتین کیخلاف جرائم پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔٭ فلوریڈا (این این آئی) امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ چاند کی چڑھتی تاریخوں میں دنیا بھر میں شارک کے حملے بھی بڑھ جاتے ہیں۔٭بماکو(این این آئی)مالی کی فوجی جنتا نے ایک جرمن فوجی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)روس نے جنوری اور فروری میں بحراوقیانوس، بحرالکاہل، آرکٹک اور بحیرہ روم میں بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔٭ ینگون (این این آئی)میانمار کی فوجی جنتا نے مزید تین صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔٭ بغداد(این این آئی عراقی شہری نے ماں، بیٹی اوربیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔٭نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو نااہل قرار دے دیا۔٭ لندن(نیٹ نیوز) برطانوی حکومت پر حزبِ اختلاف کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔٭ مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وفد نے سوڈان کا دورہ کیا ہے ۔٭وارسا(این این آئی)یورپی یونین نے پولینڈ سے ستر ملین یوروکا ہرجانہ کا دعویٰ کردیا۔٭بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ امریکہ ہماری خودمختاری اور حاکمیت کا احترام کرے ۔ ٭دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کرنے پر بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں۔٭ لندن(این این آئی) ایک برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے نیند میں بڑبڑا کر چوری کا اعتراف کرنے پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔٭ سوڈان(نیٹ نیوز)امریکہ نے سویلین حکومت کی بحالی تک سوڈان کو مالی امداد نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔٭نیو یارک(این این آئی)پینٹاگون نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی۔٭نیو یارک (آ ن لائن)امریکی شہریوں کا اپنی حکومت پر عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔