پیانگ یانگ(نیٹ نیوز)شمالی کوریا نے اب تک کا سب سے بڑابین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے تجربے کی مذمت کی ہے ۔٭بیجنگ ( آن لائن) چینی صدر نے کہاہے کہ دریاؤں اور جھیلوں کے تحفظ کا تعلق چینی قوم کی طویل مدتی ترقی سے ہے ۔٭نئی دہلی(این این آئی)کانگریس کے سینئر رہنماء غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں سے کئی گنا زیادہ مسلمانوں کو قتل کیاگیا ہے۔دریں اثناء صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی مذہبی منافرت کو ہوا دے رہی۔٭ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدآلِ نہیان نے بجٹ میں توازن برقرار رکھنے کیلئے قانون جاری کردیا۔٭ نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 4 بچے بشمول تین بہن بھائی چل بسے ۔٭سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں ایشیاء کا سب سے بڑا باغ’’ گل لالہ‘‘کھول دیا گیا۔٭نئی دہلی(این این آئی ) بھارت میں یوکرینی صدر’’زیلنسکی کی طرح سٹرانگ ‘‘ چائے آگئی۔٭نیویارک(این این آئی)معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ایک سابق ملازم نے سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے کا الزام عائد کرکے کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔٭بیجنگ ( آن لائن)چینی میڈ یا نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق کی پامالی کرنیوالا ملک ہے۔٭انقرہ (این این آئی)ترکی نے لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ہر ممکنہ اقدام سے پرہیز کرے جو کسی نئے تنازعے کا سبب بن سکتا ہو۔٭بیجنگ ( آن لائن) چین نے کہا ہے کہ امر یکہ سائبر سپیس میں ایک ذمہ دار ملک بنے اور چین اور دنیا کی ’’سائبر سپائنگ ‘‘ اور ان پر ’’سائبر اٹیک‘‘کو ختم کرے ۔ ٭ریاض(این این آئی)میکسیکو کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔