دبئی(این این آئی)دبئی مشرق وسطی میں مشیلین ریسٹورنٹ گائیڈ میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا شہربن گیا۔٭جے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے ہسپتال میں حاملہ خاتون کے قتل کی ملزمہ نے خودکشی کرلی۔٭ بیجنگ(این این آئی)چینی خاتون ٹریفک وارڈن مصروف چوک میں اچانک بے ہوش ہو گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔٭ واشنگٹن(نیٹ ) امریکہ نے عراق اور سعودی آرامکو کی تنصیب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ ٭نئی دہلی (صباح نیوز)بحرہند کے ساحلی ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں آئی میکس 2022 گووا کے قریب شروع ہوگئیں۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کرنے کو نفرت انگیز جرم قرار دینے کے قانون پر دستخط کر دئیے ۔٭لندن (اے ایف پی) برطانوی حکومت نے 2000ء سے 2019ء کے دوران عملے کی غفلت کے باعث ہسپتالوں میں 200نومولود بچوں کی موت پر معافی مانگی ہے ۔٭تیونس (اے ایف پی)تیونسی صدر قیس سعید نے سیاسی افراتفری کے باعث تشکیل کے بعد 8ماہ بعد ہی پارلیمنٹ کوتحلیل کر دیا۔٭واشنگٹن (ندیم منظور سلہری سے ) افغانستان میں لڑکیوں کے سکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا۔