بیجنگ(نیوزایجنسیاں ) کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، چین میں مزید 142 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تائیوان میں دوسری ہلاکت ہوئی ہے ۔ ورلڈو میٹر کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1671 ہو گئی جبکہ 3ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 2017چین میں سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائرس سے ابتک69,289 افراد متاثر ہوچکے جن میں سے 11296 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد9877ہے جبکہ دنیا بھر کے 29ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ابتک چین میں 1666افراہلاک جبکہ 68509متاثر ہو چکے ۔جاپان میں 76نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں قرنطینہ کیے گئے بحری جہاز کے مزید70 مسافر بھی شامل ہیں۔بحری جہاز ڈائمنڈپرنسس پر متاثرین کی مجموعی تعداد 355ہو گئی ہے ۔امریکہ نے کروز شپ سے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے ۔سنگا پور میں 3،تائیوان میں2 جبکہ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا میں ایک ایک کیس سامنے آیا ۔آسٹریلوی سائنسد انوں نے وائرس کی روک تھام کیلئے اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے وائرس کی روک تھام کیلئے اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ماہرین زندہ کرونا وائرس خلیات اگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ادھر مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کرونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر دوبارہ کھولنا شروع کر دیئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے سٹور میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا ہے ۔جدہ کے شاہ فہد جنرل ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں زیر علاج چینی شہری نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کر لی ۔ چینی شہری شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کا طالبعلم تھا ۔ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا مریض کے تمام ٹیسٹ منفی آئے ۔