مکرمی !شہر کراچی میں نشہ کرنے افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ لوگ کھلے عام نشہ کرتے ہیں اور نشہ کی حالت میں سارا سارا دن سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اکثر ہمیں کچرا اٹھاتے ہوئے یا فٹ پاتھ پر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ لوگ ساری ساری رات فٹ پاتھ پر بیٹھ کر نشہ کرتے ہیں لیکن ان سے کوئی سوال کرنے والا نہیں۔ اور یہی لوگ دن میں کھلے عام نشہ کی حالت میں سڑکوں پر گھومتے ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکام بالا کی اس لا پرواہی کی وجہ سے کسی نہ کسی حد تک ہماری نوجوان نسل اور ہمارا معاشرہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ ان نشہکی لت میں گرفتارافراد کی تعداد میں اضافہ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ وہ فلاحی ادارے جو کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ان نشہ کے عادی افراد کو پکڑ کر ان کا مفت علاج کروائیں تا کہ نشہ جربؤنے کا رجحان کم ہوسکے۔ (مسکان فاطمہ ،کراچی)