فیصل آباد،جھنگ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) 257 گ ب کی رہائشی 28 سالہ ثنائنے گھر میں جھگڑے کے بعد سپرے پی لیا جس کے نتیجہ میں اسکی حالت غیر ہوگئی اسکو اہلخانہ نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسنے زندگی کی بازی ہار دی۔ متوفیہ کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا بچے ماں کی لاش کے ساتھ لپٹ لپٹ کر روتے رہے ہیں۔جھنگ میں سترہ سالہ حا مد نے درخت کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔اہل علا قہ کے مطابق حامد کی والدہ اسے ہمیشہ گھر میں کبوتر رکھنے پر ڈانتی تھی جس کا وہ برا مناتا تھا۔ ،گزشتہ روز اس کا والدہ کے ساتھ کبوتروں کو گھر میں رکھنے پر جھگڑا ہوا جسکی وجہ سے اس نے درخت کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ خودکشی