لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ،نیوزرپورٹر،کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر) 5افسروں کی 18ویں اور14افسروں کو گریڈ17میں ترقی دیدی گئی جبکہ پولیس میں بھی اکھاڑپچھاڑ کردی گئی،بہادر علی خان ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ،ثاقب منان سپیشل سیکرٹری ہیلتھ لگ گئے ،کیپٹن (ر) عبد الستار ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ،بلال ہاشم ڈی سی چکوال تعینات ہوگئے ،ریلوے کے 13افسرادھر ادھر،35ای ٹی او افسروں کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے گریڈ 17 کے 5 افسروں کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں طاہر مینہ،اصغر علی میمن ،سلیم ،عابد حسین طوری اور شفع الدین شامل ہیں ۔ادھر سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کردیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منظوری دیدی۔علاوہ ازیں ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ثاقب منان کوسپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات ، ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبد الستار کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن پولیس) محکمہ داخلہ تعینات کرنے اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیا ۔دریں اثنا حکومت پنجاب نے گریڈ 16 میں کام کرنے والے 11اسسٹنٹس کو ریگولر اور 3اسسٹنٹس کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر گریڈ 17میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ بناتے ہوئے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ملازمین کو اگلے گریڈز میں ترقی 11ستمبر 2020کو ہونے والے محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ۔ریگولر بنیادوں پر ترقی پانے والوں میں سعید احمد ،محکمہ خزانہ کے ریاض، سید علی رضا، صوبائی وزیر ہومن رائٹس آفس کے اعجاز محمود بیگ ، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مرزا زاہد بیگ، وزیر اعلیٰ آفس کے احسن محمود، مواصلات و تعمیرات کے زاہد، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم آفس کے شفیق، ہائر ایجوکیشن کے عادل بٹ،سکولز ایجوکیشن کے سلیم اور لوکل گورنمنٹ کے اشعر حسین جبکہ آفیشیٹنگ بنیادوں پرترقی پانے والوں میں وزیر اعلیٰ آفس کے اعجاز احمد خان، ماحولیات پروٹیکشن کے ندیم ناصر اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے رمضان شیخ کے نام بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے گریڈ 17 اور 18 کے 13 افسروں کے تقررو تبادلے کردیئے ۔ سینئر الیکٹریکل انجینئر سید کامران شاہ جعفری کا لاہور سے رسالپور ،سینئر الیکٹریکل انجینئر اسلام آباد سلیم اقبال کا وزارت ریلو ے ،اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر پاور وین ناصر کا لاہور ہیڈکوارٹر ،اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر پاور لاہور فیصل منظور کو سینئر الیکٹریکل انجینئر اسلام آباد ،اسی طرح اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر ملتان ضیا جاوید کو سینئر الیکٹریکل انجینئر لاہور ،اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر ورکشاپ ڈویژن فہد اظہر قریشی کا سینئر پرسانل آفیسر ٹو ہیڈکوارٹر ،ورکس منیجر اسامہ کو ایگزیکٹو انجینئر ہیڈکوارٹر اورایگزیکٹو انجینئر ڈیزائن اعجاز علی شاہ کو ورکس مینجر سگنل شاپ تعینات کردیا گیا۔دوسری طرف محکمہ ایکسائز حکا م نے ای ٹی او کی سیٹ پر ترقی پانے والے 35افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ترقی پانے والے افسروں میں ملک فرقان،خواجہ محمد علی،نیاز احمد،شہباز وٹو،وقار، عامر سمیت دیگر شامل ہیں ۔ادھر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،4 ایس ایس پیز ، ایک ایس پی اور 40ایس ڈی پی اوزکے تقررو تبادلے کر دئیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطا بق آصف امین اعوان ایس ایس پی آپریشنز ملتان ،ایم کاشف ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، ایس پی سکیورٹی لاہور بلال افتخار ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد،ایم اکمل ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور ، عامر خلیل ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کردیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں 40ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا۔ملک نوید ایس ڈی پی او ظفروال ،عبدالرحمان کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب تقرر،ڈی ایس پی خالد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد،خالد محمودایس ڈی پی او کلورکوٹ بھکر ،ملک غلام رسول ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ خوشاب ،اسد اللہ ایس ڈی پی او ساہیوال سرگودھا،فضل عباس ایس ڈی پی او صدر جھنگ ،غلام محمدڈی ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ ،اظہر حسن شاہ ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں راولپنڈی ،اصغر علی ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی تھری لاہور ،اے ایس پی کامران حامد ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر ،احسان اللہ ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ ،خالد ڈار ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد ،ایم حسیب ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ ،فیاض احمد ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان ،انعام الحق ایس ڈی پی عارف والاپاکپتن ،ایم طارق ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد ،غلام عباس ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا ،اعجاز شاہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری راولپنڈی ،رانا اسلام ایس ڈی پی او وزیرآباد گجرات ،شاہد نواز ڈی ایس پی او لیگل ٹو گوجرانوالہ ،ڈی ایس پی نوید مرتضیٰ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد،ایم خالد ایس ڈی پی او چناب نگرچنیوٹ ،ڈی ایس پی اکرم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد،گُل حسن خان ایس ڈی پی او ہارون آبادبہاولنگر ،مسعود الحق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر،فرخندہ کوثرڈی ایس پی 12 ایس پی یو پنجاب ، ڈی ایس پی محمد احمد اے ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن ،ایم اعجاز ڈی ایس پی ڈولفن سٹی لاہور ،ایم انور ڈی ایس پی ون ایس پی یو پنجاب ،ایم زاہد ایس ڈی پی او پسرور نارووال ،فرحان اسلم ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹو راولپنڈی ،امتیازاحمد ایس ڈی پی او نیو ملتان ،شہزاد منظور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری ملتان ،عبدالرحمان عاصم ایس ڈی پی اوصدرپاکپتن ،ایس ڈی پی اوصدرپاکپتن اکرام کوسنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت،ڈی ایس پی سیف الرحمان کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد،پرویز اخترایس ڈی پی او صدر راجن پور ،فرحت رسول ایس ڈی پی او چوبارہ لیہ ،ایم حیات ڈی ایس پی لیگل ٹو ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے ۔