روم(نیٹ نیوز) اٹلی میں ایک 6 ماہ کی بچی اور ایک 102 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی اورصحت یاب ہو گئیں۔ ڈاکٹروں نے ان دونوں کو امید کی کرن قرار دیا ہے ۔ 6ماہ کی بچی کا تعلق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لمبارڈی سے ہے اور وہ 50دن تک ہسپتال میں داخل رہی۔ مقامی میئرنے کہا آج ہمیں خوش ہونے اور مسکرانے کی ایک وجہ ملی ہے ، انہوں نے بچی کے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمت نہ ہارنے کیلئے آپ کا شکریہ، آج آپ کی وجہ سے شہر کے تمام مرجھائے ہوئے چہروں پر بہار آگئی ہے ۔102سالہ خاتون اٹالیکا گروڈونا نے 20 دن ہسپتال میں گزارے ۔ڈاکٹروں نے کہا کورونا نے صرف 20 دن میں ہی اٹالیکا کے حوصلے کے سامنے ہار مان لی۔قبل ازیں کورونا کو شکست دینے والی 85سالہ برطانوی خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔مذکورہ خاتون امریکی ریاست کولمبیا میں کروزشپ میں وائرس کا شکارہوئی تھی اور انہیں وہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال عملے نے تالیاں بجا کر انہیں رخصت کیا۔