سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے سلہٹ سکسرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، سلہٹ سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 194 رنز بنائے ،صابر کے بعد نکولاس پوران 47 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ رنگپور رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، کرس گیل بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ، ریلی روسو نے 61، اے بی ڈی ویلیئرز نے 34 اور ایلکس ہیلز نے 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، فرہاد رضا 18 اور کپتان مشرفی 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔