Common frontend top

آصف محمود


توہین پارلیمان؟


میرے جیسے طالب علم توہین عدالت کے قانون میں با معنی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے اور پارلیمان توہین عدالت کے قانون کے ذریعے معاشرے کے شعور اجتماعی کے تابوت میں ایک تازہ کیل ٹھونکنے جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ سلسلہ کہاں رکے گا؟ توہین پارلیمان ، پھر توہین بیوروکریسی ، توہین وکلاء ، توہین صحافت ۔۔۔۔قانون سازی کی اس زنبیل سے کیسے کیسے گوہر نایاب نکلیں گے ، آدمی تصور کر کے ہی کانپ جاتا ہے۔ پارلیمان کی عزت ہونی چاہیے ، اس میں کوئی شک نہیں۔ پارلیمان کو گندگی کا ڈھیر یا اس جیسے القابات
جمعرات 04 مئی 2023ء مزید پڑھیے

نگران حکومتوں کی آئینی مدت کیا ہے؟

منگل 02 مئی 2023ء
آصف محمود
پنجاب میں نگران حکومت کوبنے نوے دن سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ نگران حکومتیں کب تک کام کر سکتی ہیں؟ ان کا دورانیہ کیا ہو گا؟ کیا آئین میں اس کے لیے کوئی مدت متعین کی گئی ہے؟ اور کیا یہ لا محدود مدت تک کام کر سکتی ہیں؟ نگران حکومتیں اس لیے بنائی جاتی ہیں کہ یہ 90 دن میں الیکشن کروائیں۔ سوال اب یہ ہے کہ اگر 90دن کی مدت گزر جائے اور الیکشن نہ کروایا جا سکے تو اس صورت میں نگران حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا آئینی جواز کیا
مزید پڑھیے


اعتماد کے ووٹ کے بعد؟

هفته 29 اپریل 2023ء
آصف محمود
جناب وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا وٹ تو لے لیا۔ سوال یہ ہے اس کارکردگی کے ساتھ کیا وہ عوام سے بھی اعتماد کا ووٹ لے سکیں گے؟ الیکشن مئی میں ہوں یا اکتوبر میں ، ایک نہ ایک دن ہونے ہی ہیں۔کیا اس نامہ اعمال کے ساتھ وہ عام انتخابات میں عوام سے اعتماد کاووٹ مانگ سکیں گے؟ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ایک بے روح رسم تھی۔ عمران خان اپنے غیر سیاسی اورغیر حکیمانہ فیصلوں کی وجہ سے پہلے ہی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے۔ اسمبلی میں اب تھا کون جو مخالفت کرتا ۔ یعنی
مزید پڑھیے


گھوڑا ترپ : شیر خوارزم کی یادگارپر

جمعرات 27 اپریل 2023ء
آصف محمود
ہم اس میدان کے سامنے کھڑے تھیِِ،جہاں سلطان جلال الدین اور چنگیز خان کے درمیان معرکہ ہوا تھا۔ روسی مورخ بن یادوف نے لکھا ہے کہ معرکہ کیا تھا،بس ایک حیرت کدہ تھا۔ شام کو سینیٹر جناب مشتاق احمد کا فون آیا کہ اگر وقت ہو تو کل اس مقام کو دیکھنے چلیں۔ عرض کی کہ جلال الدین کے نقوش کی تلاش میں ، میں ہر وقت دستیاب ہوں۔ اب سینیٹر مشتاق صاحب ، برادر مکرم مراد علی ، جناب خالد شعیب ،جناب اقبال ملک اور جناب اسلام شاہ صاحب پر مشتمل ہمارا قافلہ شیر خوارزم کی اس
مزید پڑھیے


پنجاب کا ڈومیسائل

منگل 25 اپریل 2023ء
آصف محمود
مولاناہدایت الرحمن صاحب اور جناب آصف زرداری ، دونوں نے پنجاب کے ڈومیسائل پر گرہ لگائی ہے۔ سوال یہ ہے کہ صوبائیت اور قومیت پر مبنی اس بیانیے میں صرف نفرت ہی ہے یا دلیل کی قوت بھی تلاش کی جا سکتی ہے؟ مولانا ہدایت الرحمن صاحب کی تازہ ویڈیو دیکھ رہا ہوں اور جس طرح غیر ضروری طور پر وہ پنجاب کو ’ گھسن ‘ مار گئے ہیں اس سے مجھے اپنے گائوں کا تربوز فروش یاد آ رہا ہے ۔ رمضان کے دنوں میں شدید گرمی میں وہ آوازیں لگاتا تھا: جیہڑا بھنو لال اے۔ مولانا ہدایت الرحمن کے
مزید پڑھیے



امریکہ بھارت تعلقات کا مستقبل: ہم کہاں کھڑے ہیں؟

هفته 22 اپریل 2023ء
آصف محمود
بھارت اور امریکہ کے تعلقات کی تازہ صورت گری کے اجزائے تراکیبی کیا ہیں اور اس میں پاکستان کے لیے امکانات کیا ہیں اور خدشات کی نوعیت کیا ہے؟ ۔۔۔۔ اب جب انتخابی معاملات ایک ہفتے کے لیے تھم چکے ہیں اور اگلی تاریخ سماعت ستائیس مارچ ہے تو کیوں نہ اس اہم سوال پر غور کر لیا جائے۔ ان دنوں میں دو اہم بیانات سامنے آئے ۔ ایک کرٹ کیمبل کا اور ایک ستیا پال ملک کا۔ کرٹ کیمپبل کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ کا اتحادی نہیں ہے اور ستیا پال ملک کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی
مزید پڑھیے


ارمغان لاہور

جمعه 21 اپریل 2023ء
آصف محمود
لاہور جانے کو اب دل نہیں کرتا لیکن سچ یہ ہے کہ لاہور جانے کو بہت جی کرتا ہے۔ یہ جو آج کا لاہور ہے ، یہ ایک وحشت کدہ ہے۔ بے ہنگم ٹریفک کا شور ، اعصاب جواب دے جاتے ہیں۔ لیکن اس شور کے پیچھے جو قدیم وقتوں کا لاہور سہما پڑا ہے اور جس کے نقوش عہد موجود کی وحشتوں نے چاٹ کھائے ہیں وہ لاہور ہمیشہ آوازدیتا ہے اور بلاتا ہے ۔ اس کا حل یہ تلاش کیا ہے کہ جب کبھی عید کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور پردیسی لاہور سے چلے جاتے ہیں تو
مزید پڑھیے


ہم آئین کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں

منگل 18 اپریل 2023ء
آصف محمود
پارلیمان نے ایک قانون بنایا مگر عدالت نے اسے معطل کر دیا اور عدالت نے ایک فیصلہ دیا لیکن پارلیمان نے اس پر عمل درآمد سے انکار کر دیا۔دلائل اور توجیحات ہزاروں ہوسکتی ہیں لیکن سامنے کی حقیقت یہ ہے کہ پارلیمان عدالت کا حکم ماننے کو تیار نہیں اور عدالت نے پارلیمان کے حق قانون کو تسلیم نہیں کیا۔ ۔۔۔۔دل چسپ بات یہ ہے کہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے،جب وطن عزیز میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے۔ ایک طرف جوڈیشل ایکٹوزم ہے،دوسری جانب پارلیمانی ایکٹوزم ، بیچ میں آئین پاکستان حیران کھڑا ہے،
مزید پڑھیے


ٹی ٹوئنٹی یا جی ٹوئنٹی؟

هفته 15 اپریل 2023ء
آصف محمود
پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی جاری ہے،کھیل کے میدان میں بھی اور سیاست کے میدان میں بھی ۔ ادھر بھارت مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی میں مصروف ہے۔ اب یہ افتاد طبع کی بات ہے ہم اپنے ملک کے ٹی ٹوئنٹی سے ہی لطف اندوز ہوتے ہیں یا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی ٹوئنٹی بھی ہماری توجہ کی مستحق ٹھہرتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ہر طرف زیر بحث ہے مگر جی ٹوئنٹی کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی نے سماج اور اہل رائے سب کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے مگر جی ٹوئنٹی کی ہلاکت خیزی سے عمومی
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم اقتدار کا ایک سال کیسا رہا؟

جمعرات 13 اپریل 2023ء
آصف محمود
عمران خان کی اقتدار سے رخصتی اور پی ڈی ایم کی کوچہ اقتدار میں تشریف آوری کو ایک سال ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان ’ آنیوں جانیوں ‘ میں پاکستان کو کیا ملا؟ہیجان ، انتشار ، بحران اور سیاسی و معاشی عدم استحکام ؟ یا کچھ ا ور بھی؟ عمران خان اور پی ڈی ایم نے معاشرے کو پانی پت کامیدان جنگ بنا رکھا ہے۔دونوں ایک دوسرے کی خامیاں بیان کرتے رہتے ہیں۔ کسی کے پاس اپنے نامہ اعمال میں سے کچھ نہیں جو لوگوں کے سامنے رکھ سکے۔صبح شام دشنام اور کردار کشی کا بازار گرم ہو
مزید پڑھیے








اہم خبریں