Common frontend top

احسان الرحمٰن


’ ’شاہد خاقان صاحب !مبارک ہو‘‘


یہ تین سال پرانی بات ہے میں کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک جام میں پھنسا ہوا تھا ،کیمرہ مین بھی میرے ساتھ ہی تھا ہم گاڑی میںبیٹھے انتظار کر رہے تھے کہ کب یہ گاڑیاں حرکت میں آئیں اور کب ہم نکلیں ،اتنے میں ہمارے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کی پرواہ کئے بغیر گاڑی آگے بڑھا دی کہ آگے موڑ پرجہاں تیس گاڑیاں ٹریفک کا قانون توڑے کھڑی ہیں وہاں اکتسویں ہم ہو گئے تو کیا ہوگا، ویسے بھی وہ جانتا تھا کہ نیوز چینل کی گاڑی پر ہے چالان ہو گا نہیں ،لیکن اس
اتوار 25 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

فٹبال فیڈریشن پر پابندی

پیر 19 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے‘ یہاں کھیل تباہ کرنے والوں کا ٹیلنٹ مگر کچھ زیادہ ہے۔آج کل فٹ بال بے یارو مدد گار ہے سو ایک ہفتہ قبل فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر پابندی لگا دی۔ اس پابندی کا مطلب یہ ہے کہ جن کھلاڑیوں کو عالمی تنظیم کی طرف سے وظیفہ مل رہا تھا وہ وطیفہ اب نہیں مل سکے گا،کئی غریب بچے اور بچیاں مزدوری کی بجائے کھیل سے ملنے والے وظیفہ سے گھر چلا رہے تھے ، اب ان کو کھیلنے کا وقت نہیں ملے
مزید پڑھیے


’’اے ریاست مدینہ کے والی !تجھے خبر دیں‘‘

اتوار 18 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
مجھے دیکھ کر اسماعیل کی دلی کیفیت کیا ہوتی ہے خبر نہیں لیکن وہ بظاہر تپاک سے ملتا ہے اور پیشہ وارانہ گرمجوشی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ میرے گھر سے قریب ہی اسماعیل قصاب کی دکان ہے میں اس کے لئے پہلے ایک عام گاہک ہی تھا لیکن جب سے میں نے ماتھے پر آنکھیں رکھ کر’’ پریشر والا گوشت ‘‘واپس کیاتب سے اسماعیل کے رویئے میں تبدیلی آگئی ،اب وہ مجھ سے چائے قہوے کا بھی پوچھتا ہے او ر گوشت میں ہڈی ڈالتے ہوئے بھی ہاتھ ہلکا رکھتا ہے ،آج میں اسکے پاس قیمہ لینے گیا تو گوشت
مزید پڑھیے


رمضان المبارک اور ہمارے’’ رویے ‘‘

منگل 13 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
پی آئی اے سے ریٹائرڈ اقبال درانی میرے خالو ہیں آجکل ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں ان کی مصروفیات کا محور ان کا دس ماہ کا پوتا محمدہے جس کے بعد عمران خان کے حق میں نشر ہونے والی خبریں پڑھنااور ٹاک شو دیکھنا اور ان سے مثبت نتائج اخذ کرکے بیان کرنا ان کی پسندیدہ سرگرمیاں ہیں ۔کل ان سے ملاقات ہوئی کہنے لگے رمضان آگیا ہے ذخیرہ اندوزوں کی باچھیں کھل گئی ہیں ،گائے کا گوشت ہڈی والاساڑھے چھ سو اور بغیر ہڈی ساڑھے سات سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ بکرے کا گوشت بارہ سو روپے کلوہوگیا
مزید پڑھیے


’’ارطغرل۔…ہدف کیوں !‘‘

هفته 10 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
پروفیسر صاحب کی ساری عمر سائنس پڑھتے پڑھاتے اور سوشل سائنس پر طبع آزمائی کرتے گزری ہے وہ طبیعات کے آدمی ہیں لیکن طبیعت کی جولانی انہیں ہر فن مولا بنائے رکھنے پر تلی رہتی ہے انہیں کسی ایک جگہ ٹکنے نہیں دیاانکی شہرت نیوکلیئر فزکس کے ڈاکٹر سے زیادہ سماج ، معاشرتی رویوں اور اسلامی اقدار کے ناقد کی ہے ان کا شعبہ نیوکلیئر فزکس تھا جو پڑھا تھا پڑھا بھی رہے تھے موصوف فزکس تک ہی رہتے توزیادہ اچھا تھاان کی باتوں میں زیادہ وزن ہوتا کہ انہوں نے یہ سب پڑھ رکھا ہے وہ کہتے ہیں ناں
مزید پڑھیے



’’اچھا ہی ہے کہ بھٹو زندہ نہیں ‘‘

بدھ 07 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
پیچھے چلے جایئے کیلنڈر کے اوراق پلٹتے رہیں 1974-75ء کی بات ہے ،وزارت عظمیٰ پرایک وجیہہ اور متاثر کن شخصیت کا مالک ذیڈ اے بھٹو براجمان ہے ،ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،مقام منڈی یزمان کا ہے جہاںپیپلز پارٹی بہاولپور کا اجلاس ہورہا ہے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ،مقامی رہنما باری باری خطاب کررہے ہیں کسی بات پر بحث ہورہی ہے ،آوازیں اونچی ہوتی جارہی ہیں،پیشانیوں پر بل پڑ رہے ہیںلہجوں میںتندی آرہی ہے اور نوبت الزام تراشیوں تک کی آگئی ہے اجلاس میں شریک پارٹی
مزید پڑھیے


’’بلند شہر کی سفید ٹوپیاں اورسبرامنیم جی کی قے‘‘

پیر 05 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچئے کہ گھر کے آنگن میں بوڑھے باپ کی لاش پڑی ہو اور کوئی پرسہ کیا کاندھا دینے بھی نہ آئے تو اس گھر کے مکینوں پر کیا بیت رہی ہوگی ؟ یہ گئے مہینے کے آخری دنوں کی بات ہے جب نئی دہلی سے 68کلومیٹر دور اتر پردیش کے بلند شہر میں73برس کے روی شنکر نے آخری ہچکی لی او ر اپنی سانسیں پوری کر گیا،وہ اپنے بوڑھے بدن میں کینسر جیسا موذی مرض لئے جی رہا تھا ۔اس کی بدقسمتی کہ اسے آخری ہچکی آئی بھی تو ان دنوں جب پوری
مزید پڑھیے


"ادب پہلاقرینہ ہے محبت کے قرینوں میں"

جمعه 02 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
سندھی ادب کا بڑا نام،ان کی پہچان ایک فکشن رائٹر کی ہے، وہ الگ سوچتے ہیں اور کچھ الگ سا لکھنا پسند کرتے ہیں منفرد لگنا کچھ ایسا برا نہیں، شعراء ادیبوں اور فنون لطیفہ سے متعلق چاہتے ہیں کہ وہ عام لوگوں سے الگ دکھائی دیں۔ کبھی آرٹسٹوں کی نجی محفلوں میں بیٹھنے کا اتفاق ہو، تو آپ کو ان کے آرٹسٹ ہونے کے زعم کا اندازہ ہو گا،میں ان سے کبھی نہیں ملا ،شاید ایک آدھ بار ہی ان کا کالم پڑھا ہو، اس لئے میں انکی تحریروں کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا تھا۔میرے نزدیک
مزید پڑھیے


’’ خدارا! مظلوموں میں فرق نہ کریں ‘‘

بدھ 31 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
اس مفلوک الحال گھر میں چمکدار لکڑی کا تابوت سب سے مہنگی شے تھا جس میں اسکی عمر بھر کی کمائی پڑی ہوئی تھی وہ دکھیاری بار بار اٹھ کر تابوت کے پاس آتی کہ اس میں پڑے اپنے لخت جگر کو دیکھ سکے اس کے ہاتھ خود بخود اٹھتے کہ وہ اس کی پیشانی پر بکھرے بال ہٹا کر معصوم چہرہ اپنے ہاتھوں میں لے اور پیشانی پر ممتا کی مہر ثبت کرسکے۔ وہ ممتا کی ماری دکھیاری نظام اللہ کا نام لے لے کر تابوت سے لپٹ رہی تھی۔ قسمت نے اس کے ساتھ لیڈو کی سانپ سیڑھی
مزید پڑھیے


’’ہم بے وقعت کیوں ‘‘

هفته 27 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
رفیق آفریدی کا گھر پاک چائنا دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے اس کے گھر کے لان میں اس دوستی کے زندہ جاویدثبوت نے مجھے دیکھا تو ’’انکل ‘‘ کی زوردارآواز کے ساتھ دوڑتی ہوئی آئی اور مجھ سے لپٹ گئی رفیق کی بیٹی عنایہ‘ میری بیٹی بریرہ کی ہی ہم عمر ہے۔ میں نے عنایہ کو پیار سے بازوؤں میں اٹھایا اور ہوا میں اچھا ل دیا۔ عنایہ خوشی سے کلکاریاں مارنے لگی اس نے انگریزی میں مجھ سے دوبارہ ہوا میں اچھالنے کے لئے کہا اور پھرمیں اسے اس وقت تک اچھالتا رہا جب تک بھابھی سبز چائے
مزید پڑھیے








اہم خبریں