Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’جو کام ہم نے چھوڑ دیا…‘‘


اسلام آباد کے نجی ہوٹل کے سبزہ زار پر ہونے والی تقریب کا سب سے خوبصورت حصہ وہ تھا جب پاکستان او ر ترکی کے ترانے بجائے گئے۔ دور پار سے آنے والے ترک مہمان بھی احتراما کھڑے ہوگئے اورباادب کھڑے پاکستانی میزبانوں کے ہاتھ بھی احتراما سینے پر آگئے ۔میرے لئے یہ سب خوشگوار حیرت کا سامان لئے ہوئے تھاکہ آ ج کل توسرکاری تقریبات میں بھی قومی ترانے کا اہتمام خال خال ہوتا ہے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں بڑے اہم سمینار ہوئے ہیں لیکن کسی ایک میں بھی پاک سرزمین شاد باد کے قومی کلمات سننے کو
پیر 22 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

’’خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمیؐ ‘‘

جمعرات 18 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ اکیس جون 2006کی بات ہے سندھ اسمبلی کا اجلاس مروجہ طریقے سے شرو ع ہوااپوزیشن کی نشستوں پر پیپلز پارٹی اور سرکاری بنچوں پر مسلم لیگ ق کے ارکان براجمان تھے ،اجلاس کی صدارت مظفرحسین شاہ کر رہے تھے ،یہ وہی مظفر حسین شاہ صاحب ہیں جنہوں نے چند روز پیشتر چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سات ووٹ مسترد قرار دیئے ،اجلاس شروع ہوا ارکان اسمبلی صاف شفاف کلف لگے کھڑکتے اجلے لباس میں اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے کلف لگا کاٹن کا قمیض شلوار ، ڈبل کیبن گاڑی ، سندھ کے وڈیروں کو
مزید پڑھیے


’’ہم بنیادپرست ہی بھلے ‘‘

پیر 15 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
’’ میں اسپتال میں مریض دیکھ رہا تھا جب فون بجا فون اٹھایاتو اسکرین پر بیگم کانام نمایاں تھا ،گھر سے کال تھی میں نے وصول کی اہلیہ نے ادھر ادھر کی دو تین باتیں کی اور فون رکھ دیا۔ یہ فون کال ہماری روزمرہ کے معمولات میں سے ہے کو۔ئی کام ہو یا نہ ہو اہلیہ دن میں ایک بار لازمی فون کرتی ہیں۔ کبھی کھانے کا پوچھتی ہیں کبھی طبیعت کا پوچھتی ہیں اور کبھی سوال ہوتا گھر کب تک آئیں گے۔یہ بے معنی سے سوال بڑے معنی رکھتے ہیں۔میں جب مسز سے بات کررہاتھا تو میرے
مزید پڑھیے


’’اندھوں میں کانا‘‘

جمعه 12 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
مجھے اپنی کم علمی کا اعتراف ہے کوئی کہے کہ احسان آپ نے پچیس برس کی صحافت میں جھک ماری تو میں سینے پر ہاتھ رکھ تسلیم کر لوں گا،مجھے شرمندگی ہے کہ میں اس بڑے انسان سے واقف کیوں نہیں ہوا مجھ پر ان کی قومی ملی خدمات کیوں نہ منکشف ہوئیں میں مانتا ہوں کہ میں ان دس دنوں سے پہلے صرف دو عبدالقادروں کو جانتا تھا ایک وہ لیگ اسپنر جادوگر جس نے 1987 ء میں لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دھڑن تختہ کر دیا تھاگوروںکے نو کھلاڑی صرف 56رنز دے کرپویلین بھجوا
مزید پڑھیے


’’ہوا کسی کی نہیں ‘‘

پیر 08 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ ان دنوں کی بات جب پاکستان میں نجی نیوز چینلز آنکھیں کھول رہے تھے پی ٹی وی کی اجارہ داری کے خاتمے کا آغاز ہوچلا تھا معروف لکھاری اور اینکر مجاہد بریلوی صاحب ملک کے پہلے ’’آزاد‘‘ اینکر ہونے کے اعزاز کے ساتھ اپنا پروگرام کرتے تھے،مختلف فکر نظریئے کے حامی مخالف سیاستدان آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرتے خوب نوک جھونک ،طنز طعنے ،الزامات شکوے شکائتیں ہوتیںپاکستانیوں کے لئے یہ سب نیااو ر عجیب ساتھا اس لئے بریلوی صاحب کی گڈی آسمان پر جا چڑھی ان ہی دنوں بریلوی صاحب کے پروڈیوسر نے سوچا کہ جماعت اسلامی او
مزید پڑھیے



’’شوق کا کوئی مول نہیں ‘‘

منگل 02 مارچ 2021ء
احسان الرحمٰن
بات صرف ایوان بالا کی نہیں کہ جس کے بارے میں تاثر عام ہے کہ یہاں سب بالا ہی بالاہوجاتا ہے، بس آپ کے پاس کراچی کے سیٹھوں کی زبان میں ’’کھوکے‘‘ ہونے چاہئیں اور وافر تعداد میں ہونے چاہئیں،تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑو اورپی ٹی آئی کارکنوںکے سینیٹ کے سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈر عبدالقادر پر الزامات سنیں تو کانوں سے دھواں نکلنا شروع ہوجاتاہے۔ بلوچستان کے عبدالقادر کے کھوکوں کا تو کسی نے انکشاف نہیں کیالیکن انہیںجن ان دیکھی خدمات کے صلے میں سینیٹ کا ٹکٹ تھمایا گیا تھاوہ معنی
مزید پڑھیے


’’آئیڈیاز کی دنیا‘‘

جمعه 26 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
دنیا کی ترقی کے پیچھے دو ہی چیزیں ہیں، ایک آئیڈیاز اور دوسری ضرورت،ضرورت کے ہاتھ آئیڈیاز تراشتے ہیںاور ریسرچ، تحقیق، ان آئیڈیاز کو خیال کی دنیاسے کھینچ کر سچائی کی صورت میں ہمارے سامنے رکھ دیتی ہے ،اس ترقی کا کھرا کھوجنا شروع کریں، تو آپ سیدھا آئیڈیا ز تک جاپہنچیں گے ،دور نہیں جاتے، اپنے پڑوس ہی میں جھانک لیتے ہیں ،بڑی بڑی ایجادات کو جانے دیجئے ۔ہمارے گھروں کی خواتین پھول جھاڑو سے بخوبی واقف ہوں گی، یہ ایک طرح کی گھاس کے نرم نرم پھول یا بور ہوتے ہیں،اس جھاڑو کا کمال یہ ہے کہ یہ
مزید پڑھیے


’’دہلی پروڈکشن کی تیسری قسط‘‘

پیر 22 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
’’پاکستان سے غلطی ہوئی ہے تو مان لینا چاہئے ،ماننا مناسب نہیں ہے تو غیر محسوس طریقے سے ہی اصلاح کرلینی چاہئے ‘‘۔استنبول کی سرد شام میں سمندر کنارے بزرگ وکیل نے ترکش چائے کی تلخ چسکی لیتے ہوئے نرمی سے کہا او رخاموش ہوگئے وہ چھوٹے چھوٹے جملوں میں بات کرنے کے عادی لگتے تھے۔ خواجہ سلامت تیس برسوں سے آئرلینڈ میں ہیں ان کا تعلق سری نگر سے ہے چھوٹے سے تھے تو ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور جب بڑے ہوئے تو غم روزگار انہیں ملکوں ملکوں لے کر گھومتا رہا پھربلاخر آئرلینڈ میں قرار آیاا ور وہ
مزید پڑھیے


’’ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی میٹھی نیند‘‘

بدھ 17 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
زیادہ پرانی بات نہیں پاکستان میں جنوبی کوریا کا واحد تعارف اسکی وہ کمزور سی ہاکی ٹیم ہوتی تھی جس کے مچی ہوئی آنکھوں والے کھلاڑی میدان میں یہاں سے وہاں بھاگتے پھرتے دکھائی دیتے تھے مجھے کورین کھلاڑیوں پر ترس آتا تھا ان دنوں کوریا کا پاکستان آسٹریلیا یاہالینڈ جیسی کسی ٹیم سے میچ پڑجاتا تو شائقین کی دلچسپی کوریا پر ہونے والے گولوں کی تعداد تک ہی ہوتی کہ اس بار کتنے گول پڑے ۔ہاکی میں کمزور ترین سمجھے جانے والے کورین کا معاشی حال بھی ایسا ہی تھا ایک طرف چار دہائیوں پہلے کا کوریا رکھیں
مزید پڑھیے


’’مہرے ‘‘

پیر 15 فروری 2021ء
احسان الرحمٰن
میرے وہ دوست اب بھی حیات ہیں اور کراچی میں ہیں اللہ انہیں صحت اور ایمان والی لمبی زندگی دے جب میں کراچی میں ہوتا تھا تو وہ مجھے میرے دفتر سے لیتے اور کلفٹن کے ساحل کے ساتھ ساتھ بچھی سڑک پرآجاتے ،کار کے شیشے گرا دیئے جاتے، رفتار بالکل کم کردی جاتی اور اسکے بعد وہ بولنا شروع ہوجاتے۔وہ جہاندیدہ آدمی ہیں۔حالات واقعات کے تجزیئے میں انہیں کمال حاصل ہے۔ سیدزادے مہاجرین وطن کی اس پیڑھی سے ہیںجن کے پرکھوں نے پاکستان کے لئے بھرے پرے گھرچھوڑے اور گود کے بچے لے کر چلے آئے،ان سے زیادہ محب
مزید پڑھیے








اہم خبریں