Common frontend top

فیصل مسعود


کوئٹہ سے جڑی چند چھوٹی چھوٹی یادیں!


ستمبر 1985ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ میں میری پہلی تعیناتی ہوئی ۔میری یونٹ ان دنوںکوئٹہ سے باہر بلیلی گاؤں کے نواح میں سالانہ سرمائی مشقوں میں مصروف تھی۔سارا دن ہم کھلے سنگلاخ پہاڑوں کے دور تک پھیلے کٹے پھٹے دامن میں تیز گرد آلود ہوا ئوںکے جھکڑوں میں گھرے تربیتی سرگرمیوں میں مصروف رہتے۔ہمارا رہائشی کیمپ سیب کے باغوں میں گھرا ہوا تھا۔میرا خیمہ سنہرے لال سیبوں سے لدے باغ کے عین کنارے پرکھڑا تھا۔ ہم نوجوان افسرشام گئے اکثر جناح روڈ پر مٹر گشت کرنے کے لئے نکلتے۔شہر کی مرکزی شاہراہ اپنی
اتوار 25 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

یہ کھیل اب بند ہونا چاہئے !

هفته 17 جولائی 2021ء
فیصل مسعود
آزاد کشمیر میں جاری حالیہ انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کے خلاف افسوس ناک زبان درازی کا سلسلہ جاری ہے۔مریم نواز ایک بار پھر ن لیگ کا مزاحمتی چہرہ بن کر میدان میں ہیں۔ خاموشی کے ایک اور وقفے کے بعد کہ جس میں شہباز شریف کواپنا کردارادا کرنے کا موقع دیا گیا تھا، اب وہ دوبارہ عمران خان کی آڑ میں اداروں پر حملہ آور ہیں۔کہتی ہیں کہ عمران خان نے امریکہ میں کشمیر کی سودے بازی کی۔اسی سودے بازی کے نتیجے میں مودی نے کشمیر سے متعلق اقدامات کئے۔ کشمیر کو صوبہ بنانے کی سازش کا الزام
مزید پڑھیے


افغانستان پر رحم کیا جائے !

هفته 10 جولائی 2021ء
فیصل مسعود
امریکی انخلاء میںحالیہ غیر معمولی تیزی کے نتیجے میں طالبان بھی ہر دن بدلتی صورت حال کے پیشِ نظر اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ضلع در ضلع فتوحات کے ساتھ ساتھ زیرِ زمین مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ماضی کے برعکس اس بار طالبان نے اپنی کارروائیاں بڑے شہروں پر سامنے سے حملہ آور ہونے کی بجائے آبادیوں سے پہلو بچاتے ہوئے مختلف شاہراہوں اور ان آ بادیوں کو ملانے والی چھوٹی بڑی سڑکوں کو کاٹنے اور دور پار چوکیوں پر قبضہ تک محدود رکھی ہیں۔ تاہم بگرام بیس خالی کئے جانے کے فوراََ بعدطالبان
مزید پڑھیے


کاش پچھتاوے کا احساس پیدا ہو جائے!

هفته 03 جولائی 2021ء
فیصل مسعود
کرنل صاحب ہمارے ان بڑوں میں سے ہیں ، جن کا ہمارے دورِ لفٹینی میں ڈنکا بجتا تھا۔انہی کے ایک معروف کورس میٹ میری پہلی یونٹ میں میرے سی او تھے۔ پینتیس چالیس سالوں کے بعدآج بھی جن کے طرزِ کمانداری کو میں آئیڈلائز کرتا ہوں۔قیام پاکستان کے وقت کرنل صاحب کے والد مشرقی پاکستان میں تعینات تھے۔ریٹائیر ہوئے تو خوشحال پنجابی خاندان مستقلاََ وہیں آباد ہوگیا۔سال 71 ء کے پر آشوب مہینوں میں جب فضاء خون کی باس سے بوجھل تھی تو ایک تاریک رات کے اندر، کچھ مقامی بلوائی کھانے کی میز کے گرد بیٹھے اس بے
مزید پڑھیے


جناب وزیرِ اعظم ،اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے!

هفته 26 جون 2021ء
فیصل مسعود
جناب وزیر اعظم اب آپ پر حملے ہوں گے اور پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔کچھ لوگ آپ کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا انجام یاد دلائیں گے۔ امریکیوں کو جنہوں نے ہوائی اڈے دینے سے انکار کیا تھا۔ تاجِ برطانیہ ، چرچل اور ان کی جماعت تو اگلے تیس سال تک ہندوستان کو آزادی عطا کرنے کے حق میں نہیں تھے۔امریکیوں کا دبائو کام آیا۔ اسی نوزائیدہ ملک کا وزیر اعظم انہیں فوجی اڈے دینے سے انکاری کیسے ہو سکتا تھا۔ کسمپرسی کے ان دنوں میں پاکستانی فوج دو اطراف سرحدوں سے اٹھنے والی دھمکیوں سے نبرد آزما ہو
مزید پڑھیے



اس سے پہلے کہ ساری دنیا اندھی ہو جائے!

اتوار 13 جون 2021ء
فیصل مسعود
قومی، مذہبی اور نسلی تعصبات اور پُر تشدد روّیوں سے انسانی تاریخ لبریز ہے۔یورپ کی تاریک صدیاں محض مذہب کے نام پر لڑی گئی برسوں پر محیط جنگوں میں باہم کشت و خون سے لتھڑی پڑی ہیں۔تاہم یورپ جب خود اندھیرے میں غرق تھا تو اس وقت بھی وہاں اسلام کو ایک ایسا مذہب سمجھا جاتا تھا جس کے پیرو کار ہمہ وقت تشدد پر آمادہ رہتے ہوں۔یہودی مذہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے معروف یورپی نژاد اسلامی سکالرعلامہ محمد اسد کے مطابق’ یورپ کا اسلام مخالف رویہ اس نوجوان کی نفسیات کی مانند ہے کہ جس پر
مزید پڑھیے


ففتھ جنریشن جنگ کی نئی تشریح اور خطرات!

هفته 05 جون 2021ء
فیصل مسعود
سال 2011ء میں ہمارے سلامتی کے اداروں پر مغربی دبائو اپنے عروج اورپاک افغان سرحد کے دو اطراف بر سرِ پیکار افواج کے مابین بد گمانی اپنی انتہاوں پر تھی۔ جنرل کیانی پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لئے قومی حمایت کے طلب گار تھے۔ پاکستان میں مگر مذہب کے نام پر غارت گری کرنے والے جتھوں کو پاکستان کی اکثر سیاسی جماعتوں اور بالخصوص نو آموزالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت پانے والے میڈیا اینکر پرسنز کی حمایت حاصل تھی۔ آج کی طرح تمام مسائل کا سبب ان سے لڑنے والی پاکستانی
مزید پڑھیے


مافیا ہتھکنڈوں کی نہیں، سیاست سیکھنے کے ضرورت ہے !

هفته 29 مئی 2021ء
فیصل مسعود
ایک ریفرنس میں سزا پانے کے بعد شریف فیملی کے وکلاء نے نئے جج پر اصرار کیا۔ جج ارشد ملک نے مقدمہ سنا اور میاں صاحب کو ایک معاملے میں بری کرتے ہوئے دوسرے میں سزا سنا دی۔ جیل میں سزا کاٹتے ہوئے میاں صاحب ذہنی دبائو کا شکار ہو ئے تو فیملی کے وکلائسپریم کورٹ پہنچ کر میاں صاحب کی ضمانت پر رہائی کے ملتجی ہوئے۔ سپریم کورٹ نے قیدی کی ذہنی کیفیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ ہفتوںکے لئے جیل سے نکال کر جاتی عمرہ ا س کی رہائش گاہ بھجوا
مزید پڑھیے


مڈل کلاس کو اداروں پر غصہ کیوں آتا ہے !

هفته 22 مئی 2021ء
فیصل مسعود
کیا عمران خان جنگ ہار چکے ہیں؟کیا عمران خان سے امیدیں وابستہ کرنے والی مڈل کلاس کی اداروں سے ناراضگی کے دن آن پہنچے ہیں؟ سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کہ جس کے بعدسپریم جوڈیشل کونسل جیسے اعلیٰ ترین آئینی ادارے کے بظاہر عضو معطل ہو جانے کے صحیح یا غلط تاثر نے جہاں ہماری معزز عدلیہ کی ساکھ کو شدید ضعف پہنچایا ہے، تو وہیں عین ممکن ہے کہ ایک خاص سیاسی خاندان کے مقدمات میں دی جانے والی غیر معمولی رعائیتوں نے بھی کچھ پرانے زخموں کو کھرچ کر تازہ کر دیا ہو ۔چنانچہ غالب امکان یہی
مزید پڑھیے


تعلیم، تدبّر اور توازن ……(2)

هفته 08 مئی 2021ء
فیصل مسعود
سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے دو چار روز بعد تک سکوت کا سا عالم رہا۔ ایک انگریزی اخبار نے بھی فیصلے کو ’سرپرائز‘ قرار دیتے ہوئے محض ایک اداریہ لکھنے پر اکتفا کیا ۔ وکلاء اور صحافیوں کی دو ایک تنظیموں کے چند عہدیداروں نے آئین اور قانون کی سربلندی کے عزم کا اظہار کیا۔ تاہم وہ ولولہ، وہ جشن کا سا سماں جو عزت مآب افتخار چوہدری کی بحالی پر دیکھنے میں آیا تھا، اس بار اس کا عشر عشیر بھی ہمیں دیکھنے کو نہیں ملا۔ایسے مواقع پر اچانک سے سوشل میڈیا پر جو گھڑی گھڑائی
مزید پڑھیے








اہم خبریں