Common frontend top

فیصل مسعود


کیا مغربی تہذیب زوال پذیر ہے !


ڈاکٹر آغا افتخار حسین کی’ قوموں کے شکست و زوال کے اسباب کا مطالعہ ‘ دقیق فلسفانہ زبان کی بجائے عام فہم انداز میں لکھی گئی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع اگرچہ مسلمانانِ عالم میں عقلیت پسندی کا زوال ہے،تاہم مختلف تاریخی ادوار کا جائزہ لے کر اور تاریخ ساز مورخین کے افکار و نظریات کو مدّنظر رکھتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عروج کی طرح قوموں کا زوال بھی مستقل نہیں ۔ ابنِ خلدون نے قوموں کے عروج و زوال کی بنیاد ’عصبیّت‘ پر رکھی ہے۔ لفظ ’عصبیّت ‘ عام طور پر اچھے معنی میں
اتوار 27 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

پاکستانیوں کی ایک اور نسل ناکام!

اتوار 20 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
انتظار حسین فرانسیسی فوج کے خلاف الجزائر یوں کی رومانوی جدو جہد اور اس کے نتیجے میں ملنے والی آزادی کے بعد خود اپنوں پر اپنوں کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم کا بیان یوں سمیٹتے ہیں، ’پاکستان کا خواب دیکھنے والوں کو بھی کب پتا ہوگا کہ بہت جلد وہ وقت آئے گا کہ خواب کی تعبیر الٹی ہو جائے گی۔وہ لوگ اچھے رہتے ہیں جو خواب کی تعبیر کی چکاچوند میں دنیا سے گزر جاتے ہیں۔اس اطمینان کے ساتھ کہ جو خواب انہوں نے دیکھا تھا وہ الحمداللہ پورا ہو گیا۔اذیت ان کے حصے میں آتی ہے
مزید پڑھیے


موجودہ سیاسی بحران اور اسٹیبلشمنٹ کا مخمصہ!

اتوار 13 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
وزیرِاعظم عمران خان کی حالیہ تقریروں، شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمٰن کی آئے روز میڈیا ٹاکس اور ’خوشگوار نوٹ ‘ پر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے وا لے لانگ مارچ میںایک دوسرے کے خلاف استعمال کی گئی زبان کی تلخی، لہجے میں حقارت اور چہروں پرکچھی نسوںسے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ دورِ حاضر کے سیاسی مشاہیر کے بس میں ہو تو ایک دوسرے کو کچا چبا جائیں۔ ہماری سیاست میں سیاسی حریفوں پرذاتی حملے اور جلسے جلوسوں میں ایک دوسرے کے نام بگاڑنا آج کی اختراع نہیں۔ منظم مہم کی صورت کردار کشی اگرچہ نوے کی دہائی میں
مزید پڑھیے


دو مقدمات اوریوکرین پر روسی جارحیت !

اتوار 06 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
اوون بینٹ جانزپاکستان اور پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے معروف برطانوی صحافی ہیں ۔متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کے مضامین کئی اخباروں میں شائع ہوتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے ناقد ہیں تو وہیںاپنی کتاب Pakistan: Eye of the Storm میں انہوں نے متعین انداز میں لکھا ہے کہ جب تک پاکستان پر سیاست چند روایتی خاندانوں،بڑے سرمایہ داروںاور جاگیرداری نظام کے ہاتھوں یرغمال رہے گی ، ملک جمہوریت اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ اپنے ایک تازہ مضمون میں اوون بینٹ جانز نے جنوبی لندن کی
مزید پڑھیے


یوکرین پر روسی حملہ اوراپوزیشن کی پر اعتمادی!

اتوار 27 فروری 2022ء
فیصل مسعود
دوسری جنگِ عظیم کے بعدعالمی سیاست میںتاجِ برطانیہ کا کردار سمٹنا شروع ہو اتو ریاست ہائے امریکہ کو مغربی دنیا کی قیاد ت حاصل ہو گئی۔ سرد جنگ کے اعصاب شکن دَور کا آغاز ہوا ۔ کئی سال بعد افغانستان سے روسی فوجوں کے انخلاء اورسوویت یونین کی تحلیل کے بعد آنجہانی کمیونسٹ یونین کی جانشینی روس کے ہاتھ میں آئی۔سوویت تسلط سے نجات پانے والی وسط ایشیائی ریاستوں میں مسلمان اکثریت میں تھے ۔چنانچہ ان افلاس کی ماری ریاستوں میں آمریت کا راج ہو یا آئے روز روسی مداخلت جاری رہے ، مغرب کو اس پرکبھی اعتراض نہیںرہا۔
مزید پڑھیے



اشوکا کے بدھ بھکشئوں سے مغل جانشینوں تک!

اتوار 20 فروری 2022ء
فیصل مسعود
مذہب کے نام پرانتہا پسندی جیسے ہندوستان کی قدیم مٹی میں گندھ سی گئی ہے۔چندر گپت نے موریہ سلطنت کی بنیاد رکھی تو اس کے پوتے اشوکا نے راجدھانی کو بنگال کے ساحلوں سے لے کر دورِ حاضر کے افغانستان تک پھیلا دیا۔اس عظیم ہندوستانی سلطنت کے قیام کے لئے اشوکا نے بے شمار جنگیں لڑیں۔ اپنی 16 مائوں کے بطن سے جنم لینے والے ایک سو کے لگ بھگ بھائیوں کو قتل کیا۔ کلنگا کی جنگ میں انسانی خون کچھ اس قدر بہا کہ عظیم بادشاہ کا دل ٹوٹ گیا۔ بادشاہ نے قتل و غارت سے دل برداشتہ
مزید پڑھیے


قومی مستقبل پر سوالیہ نشان !

اتوار 30 جنوری 2022ء
فیصل مسعود
آغا خان یونیورسٹی کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے حال ہی میں جدید سائنسی بنیادوں پر ایک سٹڈی کا اہتمام کیا ہے۔ سٹڈی کابنیادی مقصدمڈل جماعتوں (Lower Secondary Classes)کے طالب علموں کی تعلیمی استعداد کا اندازہ کرنا تھا۔ملک بھر میںواقع 153 سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں سے پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعتوں کے 15,000 طالب علموں کو بلا تخصیص علاقائی، نسلی یا سیاسی تعصب وتفریق کے اُٹھا کر ان کے تعلیمی سال کے مطابق خصوصی طور پر ترتیب دیئے گئے امتحانات سے گزارا گیا۔ سٹڈی کے نتائج ہمارے لئے ہر گز حیران کن نہیں ہونے چاہئیں کہ تعلیم کا شعبہ
مزید پڑھیے


تنظیموں اور اداروں سے وابستہ توقعات !

اتوار 09 جنوری 2022ء
فیصل مسعود
وطن عزیز کے معروضی حالات ، بالخصوص معاشرے میں پائے جانے والے چڑچڑے پن کی شدت عشروں پہلے پڑھے اَرل تھامپسن کے ناول ’A Garden of Sand ‘ کے ایک کردار مسٹر میک ڈرمڈکی یاد دلا تی ہے۔ میک ڈرمڈ ایک امریکی کسان ہے جو بیسویں صدی کے Great Depression کے دوران مالی عسرت کے ہاتھوں مجبور ہو کراپنی زرعی اراضی بیچ کر شہری علاقوں کی طرف نقل مکانی پر خود کو مجبور پاتا ہے۔ایک عام کسان کی حیثیت سے مسٹر میک ڈرمڈ اپنی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار اس وقت کے امریکی صدر کو قرار دیتا ہے،چنانچہ
مزید پڑھیے


پریڈ لین کے شہیدوں کی یاد میں!

اتوار 02 جنوری 2022ء
فیصل مسعود
پریڈ لین راولپنڈی کی مسجد میں4 دسمبر 2009ء کی نمازِ جمعہ سے پہلے امام صاحب کی تقریرکے بعد نمازی سنتیں ادا کر رہے تھے۔پریڈ لین کے رہائشی کرنل غلام رسول قیصر اس روز کچھ تاخیر سے گھر پہنچے تھے۔دو بہنوں کا اکلوتا بھائی، میٹرک کا طالبعلم محمد علی مسجد جانے کے لئے ان کا منتظر بیٹھا تھا۔ باپ بیٹا مسجد پہنچے تو خود کُش حملہ آور مسجد کے دروازے پر پہلے سے موجود تھا۔بیٹے کو اتار کر کرنل قیصر گاڑی پارک کررہے تھے کہ پہلا خود کش دھماکہ ہو گیا۔ کرنل قیصر پہنچے تو بیٹے کو مسجد کے دروازے کے
مزید پڑھیے


وعدوں کے ایفا کا نہیں ،اب بقا کا سوال ہے !

اتوار 26 دسمبر 2021ء
فیصل مسعود
پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی سے قائدِ اعظم کے 11اگست1947ء والے خطاب میں ابتدائی کلمات کے بعد جس پہلے موضوع کی طرف قائد نے حاضرین کی توجہ مبذول کروائی وہ عام تاثر کے برعکس مذہبی رواداری نہیں بلکہ معاشرے کو لاحق مالی بدعنوانی اور اقرباء پروری کے امراض تھے۔تہتر سال گزر گئے۔آج پاکستانی معاشرے میںمالی بد عنوانی کوبرائی نہیں سمجھا جاتا ۔ ملک پر طاقتور طبقات(Elitists) کی حکمرانی ہے۔ اقربا پروری، خاندانی سیاست اور ادارہ جاتی عصبیت قبول عام پا چکے ہیں۔ایک وزیرِ اعظم یا پارٹی سربراہ کے بعد اس کے بیٹے، بیٹی یا بھائی کا اس کی جگہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں