Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


کاکاجی صنوبر حسین مومندکی یاد میں


آج ایک ایسی شخصیت کے کردار وافکار پر لکھنے کا ارادہ کیاہے جسے بدقسمتی سے ہم نے بھلا دیاہے ۔ جس کی برسی ہرسال کی طرح امسال بھی خاموشی سے گزرگئی اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی ۔جی ہاں میں کاکاجی صنوبر حسین مومند کی بات کررہاہوں جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف مزاحمت کو اپنی زندگی کافریضہ سمجھتے ہوئے نہ صرف اپنی تقریر وتحریر کے ذریعے اسے للکاراتھا بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے بھی انہوں نے ان غاصبوں سے ٹکرلینے کی ٹھان لی تھی۔کاکاجی صنوبر حسین نے 1897ء کو پشاور سے چند کلومیٹردور مومندکے علاقے کژہ
هفته 26 جنوری 2019ء مزید پڑھیے

دو آپشن

منگل 08 جنوری 2019ء
محمد حسین ہنرمل
مولانائے روم فرماتے ہیں کہ لومڑی کی بزدلی اگرچہ ضر ب المثل ہے لیکن جس لومڑی کی پشت پر شیر کا ہاتھ ہو تو وہ اپنی فطری بزدلی کے باوجود اس قدر باہمت بن جاتی ہے کہ چیتوں کے ریوڑ سے بھی خائف نہیں ہوتی ۔مولانا فرماتے ہیں کہ یہی حال اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کا بھی ہوتاہے کہ وہ ہر قسم کی خستہ حالی ، شکستہ تن اور بے سر وسامانی کے باوجودغیراللہ کے خوف اور طمع میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں۔ایسے لوگ کبھی بھی باطل سے خوف زدہ نہیں ہوتے چاہے باطل کتنا ہی طاقت اور
مزید پڑھیے


مولانا آزاد… عہد رفتہ کاروشن ستارہ

اتوار 30 دسمبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
قائداعظم محمد علی جناح ،علامہ محمد اقبال اور لیاقت علی خان جیسے عظیم لوگ ہمارے محسن اور رہنماتھے ۔ بیشک یہ عہد ساز شخصیات ہمارے عہد رفتہ کے روشن ستارے ہیں۔بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہمارے ہاں ہرسال ان قابل رشک شخصیات کو سرکاری اور عوامی سطح پر یاد بھی کیا جاتاہے اوران کے حق میں بہت کچھ لکھا بھی جاتاہے ۔ لیکن بعض اوقات میں اپنے آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں فقط یہی دوتین شخصیات ہمارا سرمایہ ہیں یا اس سلسلے میں ہمارے پاس روشن ستارے اور بھی
مزید پڑھیے


افغان امن مذاکرات

هفته 22 دسمبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
افغان امن کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں حالیہ مذاکرات کی خبریں سن کر مجھے علامہ اقبالؒ یاد آئے ۔ آج سے کئی دہائیاں قبل مشرق کے اس درویش ِ صفت شاعر نے اپنے ایک فارسی شعر میں پیش گوئی کی تھی کہ افغانستان ایشیاء کا دل ہے اور یہ خطہ جب تک شورش کی زد میںہو گا تب تک پورے ایشیاء میں امن اور خوشحالی کی حالت مخدوش رہے گی۔ آسیا یک پیکر آب وگل است ملت افغان درآں پیکر دل است از کُشاد او کشاد آسیا از فساد او فساد آسیا اقبال کی پیش گوئی سچی
مزید پڑھیے


ژوب: دیانت کا ایک واقعہ اور ہماری حیرت

منگل 18 دسمبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
یہ واقعہ چونکہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آیا اسلئے میڈیا میںخبروں کی زینت نہ بن سکا ۔ اسلام آباد ، لاہور یا کراچی جیسے شہروں میں پیش آیا ہوتا تو معلوم نہیں ہماری قوم کی حیرت کی انتہا کیا ہوتی ؟ واقعہ کچھ یوں تھا کہ چنددن پہلے ضلع ژوب میں ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے گزرنے والی سڑک پر رحمت اللہ مسعود نامی پولیس اے ایس آئی کو چھ لاکھ روپوں کا ایک بھنچا ملا۔ پولیس اہلکار چونکہ ایک حساس انسان اور دیانت دار مسلمان تھا ،یوں اس نے اس پرائی رقم سے اپنی جیب گرم کرنے
مزید پڑھیے



خان صاحب میانہ روی کو اپنا شعار بنائیں

هفته 08 دسمبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
وزیراعظم عمران خان نے جس طرح خود کو متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اسی طرح ان کے مداح اور حریفوں نے بھی ان کومتنازعہ بنانے میں حد کردی ہے۔ وہ سیاستدان ضرور بنیں لیکن بائیس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو ایک جید سیاستدان کے طور پر نہیں منوایا۔مثال کے طور پر ہم پہلے خان صاحب کی زبانِ بے لگام کولیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ مار کھاتے آئے ہیں اپنے سیاسی کیریئر میں انہوں نے نہ تو کسی سیاستدان اور حاکم کو معاف کیا اور نہ میڈیا میں
مزید پڑھیے


آہ عمردراز مروت …

بدھ 05 دسمبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
عمر دراز مروت بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، یوںپروفیسررحمت اللہ درد جیسے مایہ ناز غزل گو شاعرکی رحلت کے بعد لکی مروت ایک اور بامروت شاعر سے محروم ہوا۔ چنددن پہلے سوشل میڈیا پرعمردراز مروت کی علالت کی خبر اور تصویریں گردش میں تھیں ۔پھر جمعرات کے دن جناب اسیر منگل نے سوشل میڈیا پر ان کی آپریشن سے متعلق خبر دی اور ساتھ ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے احبا ب سے دعائوں کی التماس کی تھی۔ یقیناًدوستوں نے کی اُن کی درازی ِ عمرکیلئے دعائیں مانگی ہونگی لیکن شام کو آنے والی خبردل کو دکھی کردینے
مزید پڑھیے


اے خاصہ خاصان رُسل وقت ِ دعاہے

پیر 26 نومبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ مسلمان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔دنیا کے دوسری قوموں کی طرح سائنسی ایجادات اور تعلیم کے شعبے میں مہارت تو کُجا ،یہ قوم آج امن کیلئے بھی ترس رہی ہے۔جنوبی ایشیاء میں اگر افغان خطہ پچھلے چار دہائیوں سے مسلسل شورش اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے تو یہ غیروں کے ساتھ اپنوں کا بھی عمل دخل ہے۔ اسی طرح آج اگر مشرق وسطیٰ کا علاقہ میدان جنگ بن چکاہے تو وہاں پر بھی مسلمان ایک دوسرے کو نیچادکھانے میں مصروف ہیں ۔ جس افغانستان کو
مزید پڑھیے


مِسِ خام کو جس نے کندن بنایا

بدھ 21 نومبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
دنیا جہالت کی گھٹا ٹوپ اندھیروں میں گھری ہوئی تھی ۔عقل اورخِرد کے ہوتے ہوئے انسانیت تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی تھی اورروحانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں تھی ۔ بالخصوص دنیائے عرب تو اس تھرڈ کلاس کی سوسائٹی کامنظر پیش کررہی تھی جہاں کمزوروں اور ناداروں کوانسان کے نام سے پکارنا عار اورطاقت سب کچھ سمجھا جاتاتھا۔جب تمام حدود سے تجاوزفخر اور شرف ٹھہرا اور خوئے ابلیسی انسانیت کی طرف منتقل ہونے لگی۔جب اشرف المخلوقات کا حسین لقب بھی انسان کیلئے نامناسب ٹھہراتورب کائنات کی حکیم ذات کو اس بیمار معاشرے اور قابل رحم سماج پر ترس آیا
مزید پڑھیے


پولیس آفیسر طاہر داوڑ کی شہادت اور چند سوالات

هفته 17 نومبر 2018ء
محمد حسین ہنرمل
پولیس آفیسر محمد طاہر داوڑ کے اغواء اور بعد میں مبینہ شہادت نے ایک سوال کی بجائے کئی سوالات کو جنم دیاہے ۔ ایسے سوالات کا تسلی بخش جواب دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے بشرطیکہ وہ ایک بنانا ری پبلکBanana Republic) )نہ ہو۔اور حال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کے حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نڈر پولیس آفیسر محمدطاہر داوڑ کے اغواء اور شہادت سے پیداہونے والے سوالات کو دوٹوک اور تسلی بخش جواب کہنے سے حکومت تاحال کتراتی نظر آتی ہے۔ ایس پی محمد طاہر داوڑ چھبیس اکتوبر کو اس وقت سیف
مزید پڑھیے








اہم خبریں