Common frontend top

محمد زمان


پاکستان میں ٹریفک حادثات اور انکا حل


سالانہ 35 سے 40 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں اور معذور ہونے والے افراد ملکی معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہیں، جس سے ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ پاکستان بھر میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اس حوالے سے سر فہرست ہیں جبکہ شہروں کا موازنہ کیا جائے تو کراچی اور لاہور میں ٹریفک حادثات کا تناسب سے اوپر ہے۔ دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ ساتھ سڑکوں پر گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، بسوں، رکشہ اور مسافر گاڑیوں کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ لوگ سڑک پہ حادثات
اتوار 18  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

پاکستان کی جامعات میں معیارِ تعلیم

پیر 12  ستمبر 2022ء
محمد زمان
تعلیم وہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے کسی بھی معاشرے کی اقدار، روایات، رسم و رواج اور تہذیب و تمدن ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کی جاتی ہیں۔ تعلیم صرف تدریسی عمل کا نام نہیں بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کی تشکیل و اصلاح بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم نا صرف معاشرے کے افراد میں زندگی گزارنے کا احساس و شعور بیدار کرتی ہے بلکہ انہیں سماجی سانچے میں ڈھالنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ تعلیم کو عمرانیات میں تربیت کے دوسرے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے جس سے زندگی میں کچھ
مزید پڑھیے


پاکستان میں گھریلو خواتین کے مسائل

اتوار 04  ستمبر 2022ء
محمد زمان
2021 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی تعداد 109 ملین ہے جو کہ کل آبادی کا تقریباً نصف ہے۔ پچھلے پچاس سالوں میں خواتین کی تعداد 29 ملین سے بڑھ کر 109 ملین تک پہنچ گئی ہے تاہم اس آبادی کی اکثریت دیہی علاقوں میں آباد ہے۔ پاکستانی معاشرے میں خواتین کی اس تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد نے جہاں بلاشبہ افرادی قوت میں اضافہ کیا ہے وہیں خواتین کے مسائل میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہاں پر میرا موضوع سخن پاکستان کی گھریلو خواتین ہیں جو صبح سے لے کر شام تک اور رات سے لے
مزید پڑھیے


اب تو سر سے گزر گیا پانی

اتوار 28  اگست 2022ء
محمد زمان
پانی اللہ تعالیٰ کی بیشمار نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے جسکے بغیر حیات کا تصور بھی ناممکن ہے۔ کسی بھی جاندار کی زندگی کو دوام بخشنے کیلئے پانی لازم و ملزوم ہے اب چاہے وہ انسان ہو، حیوان ہو، چرند پرند یا پھر بنجر زمین، سبھی کو پانی چاہیئے۔ جس طرح سوکھے پودے کو پانی حیات نو بخشتا ہے اسی طرح برستے پانی کی چند بوندیں پیاسی زمین کو سیراب کرتی ہیں اور ہرا بھرا کر دیتی ہیں۔ ایک جگہ ٹھہرا ہوا پانی جہاں زندگی کے بے حرکت ہونے کی علامت ہے تو دوسری جانب بہتا ہوا پانی
مزید پڑھیے


آبادی، رہائش اور خوراک

اتوار 21  اگست 2022ء
محمد زمان
میں 2012 میںیورپ سے پاکستان شفٹ ہوا لیکن یہاں آکر پرہجوم سڑکوں، بازاروں، گلیوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی کھچڑی اور ہوٹلوں میں بے ذائقہ اورغیر معیاری کھانے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ میں نے لوگوں کو نظم و ضبط کے بغیر بڑے بڑے مالز اور شاپنگ سینٹرز میں خریداری کرتے اور نوجوانوں کو سکولوں اور کالجوں کی جانب بے ہنگم انداز میں بھاگتے ہوئے دیکھا۔ میں نے بس اسٹینڈ تک پہنچنے کے لیے ٹیکسی لی، سفر دھویں سے بھرا ہوا تھا اور بس اسٹینڈپر پہنچنے تک مجھے سانس لینے میں خاصی دشواری محسوس ہوئی۔ 10 کلومیٹر کا فاصلہ ایک بڑا چیلنج
مزید پڑھیے



پاکستان میں آن لائن / فاصلاتی نظام تعلیم نا گزیرکیوں ہے؟

اتوار 14  اگست 2022ء
محمد زمان
پوری دنیا میں کووڈ۔ 19 کے بعد آن لائن / فاصلاتی نظام تعلیم ہی سب سے بہتر اور قابل عمل طریقہ تعلیم ہے ،لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی خاص قابل اعتماد طریقہ موجودہ نہیں ہے۔ اس ضمن میں ایچ۔ای۔ سی کی حکمت عملی بہت کمزور اور ناقص ہے۔ آج کی دنیا میں آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا طریقہ بہت مقبول کارآمد ہے اور خصوصاً کرونا کی عالمی وبا کے بعد یہ مزید مقبول ہو چکا ہے۔ مجھے وہ دن یاد ہیں جب 2009 میں، میں نے کینیڈا کے ایک تعلیمی ادارے میں سوشیالوجی کے آن
مزید پڑھیے


آن لائن پڑھائی اور جدید کلاس روم

اتوار 07  اگست 2022ء
محمد زمان
آن لائن تعلیم سے سیکھنا اب کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور نمٹنے کے لیے آن لائن تعلیم ضرورت بن گئی تھی اس سے پہلے پاکستان میں آن لائن تعلیم کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا۔ لیکن پاکستانی نوجوان سیکھنے کے اِس انداز پر شکوک و شبہات کا شکار رہتے ہیں اور ان کے پاس اسمارٹ کلاس رومز کا شاید ہی کوئی تصور موجود ہو۔ کرونا کے پھیلاؤ نے پوری دنیا میں تعلیم اور تعلیمی اداروں میں ایک بڑی تبدیلی دی۔ مغربی ممالک کی جامعات، خاص طور پر جہاں موسم بہت سرد
مزید پڑھیے


پاکستان کی جامعات میں معیارِ تعلیم

اتوار 31 جولائی 2022ء
محمد زمان
تعلیم وہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے کسی بھی معاشرے کی اقدار، روایات، رسم و رواج اور تہذیب و تمدن ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کی جاتی ہیں۔ تعلیم صرف تدریسی عمل کا نام نہیں بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کی تشکیل و اصلاح بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم نا صرف معاشرے کے افراد میں زندگی گزارنے کا احساس و شعور بیدار کرتی ہے بلکہ انہیں سماجی سانچے میں ڈھالنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ تعلیم کو عمرانیات میں تربیت کے دوسرے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے جس سے زندگی میں کچھ
مزید پڑھیے


پاکستان میں نسل پرستی

اتوار 24 جولائی 2022ء
محمد زمان
نسل پرستی کسی ایک انسان کا دوسرے انسان پر ذات رنگ و نسل کی بنیاد پر خود کو اعلی اور دوسرے افراد کو کم تر سمجھنے کا نام ہے جس کو نسلی امتیازات سے جانا جاتا ہے۔ نسل پرستی صرف افریقہ تک محدود نہیں ہے بلکہ اسکے اثرات پاکستان سمیت دوسرے بڑے ممالک بھی صدیوں سے پائے جا رہے ہیں۔ جہاں ایک گروہ دوسرے گروہ کو ذات مذہب رنگ اور درجات کی بنیاد دیگر سہولیات اور حقوق و فرائض سے دستبردار کر دیتا ہے۔ نسل پرستی ایک ایسا نظام تھا، جو بنیادی طور پر سفید (برتر نسل)، سیاہ (بدقسمتی سے
مزید پڑھیے


پاکستان میں وی آئی پی کلچر کانظام

اتوار 17 جولائی 2022ء
محمد زمان
معاشرے میں رہنے والے افراد ہر عمل پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہیں جسکی ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور یہ قیمت فرد یا معاشرے کا ظاہر یا پوشیدہ رویہ ہو سکتی ہے۔ جیسے کہ پاکستان کسی نہ کسی طریقے سے وی آئی پی کلچر کی قیمت اداکر رہا ہے۔ کیونکہ کچھ لوگوں کو بہت اہم قرار دینا اتنا عام ہو گیا ہے کہ کسی کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ عام عوام اسکی کتنی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ مجھے وی آئی پی کلچر کے سرکاری اعداد و شمار نہیں مل سکے، لیکن ہم فرضی طورپر
مزید پڑھیے








اہم خبریں