Common frontend top

محمد زمان


اعمالکم عمالکم


" اعمالکم عمالکم ،یعنی تمھارے حکمران تمھارے اعمال کا عکس ہوں گے۔ وطن عزیز میں موجودہ صورتحال اس قول کی تصدیق کر رہی ہے۔ تمام پاکستانی عوام بھلے کتنی ہی گالیاں اور کوسنے حکمران طبقے کو دیں کوئی فرق نہیں پڑے گا جب تک کہ عوام خود اپنا قبلہ درست نا کر لیں۔ حکومت وقت کے ظالمانہ معاشی فیصلوں کی وجہ سے حالیہ دنوں میں مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوا ہے، اس نے حقیقتاً جینا دو بھر کر دیا ہے۔ غریب، سفید پوش اور متوسط طبقے تو پہلے ہی مشکل سے اپنے گھر کا چولہا جلا رہے تھے لیکن
اتوار 19 فروری 2023ء مزید پڑھیے

انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی

پیر 13 فروری 2023ء
محمد زمان
چند دن پہلے خریداری کے سلسلے میں بازار جانا ہوا۔ شاپنگ سینٹر میں داخل ہوا تو سامنے ہی جلی حروف میں بورڈ پہ لکھا تھا " اپنے قیمتی سامان کی خود حفاظت کیجئے نقصان کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی". یہ پڑھتے ہی بے ساختہ میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس وقت من حیث القوم ہم سب پاکستانیوں کا یہی حال ہے کہ بیچاری عوام اپنی خون پسینے کی کمائی دووقت کی روٹی کے عوض ان حکمرانوں کو بیچ دیتی ہے اور بدلے میں کچھ بھی میسر نہیں۔ گویا اپنی کمائی ان پہ لٹائیں،
مزید پڑھیے


غلامی کی داستان "پس قانون" ایک بہترین کاوش

پیر 06 فروری 2023ء
محمد زمان
غلامی اور احساس کمتری کا جو بیج برصغیر میں صدیوں پہلے بویا گیا تھا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے، جسکے گھنے سائے تلے ہم صدیوں سے جیتے آ رہے ہیں۔ نا صرف ہم بلکہ ہماری کئی پشتوں نے شعوری و لاشعوری طور پر غلامی اور احساس کمتری کے جس پھل کو کھایا تھا اس کا ذائقہ ہم سب کے منہ کو ایسا لگا کہ آج 2023 میں بھی سے جان ناچھوٹ سکی۔ ہمارے حکمران آج بھی ہاتھوں میں کشکول لیے دنیا پہ راج کرنے والے وڈیروں اور آقاؤں کے در پر سوالی بنے کھڑے ہیں تو وطن
مزید پڑھیے


وسائل اور مسائل کی جنگ

اتوار 22 جنوری 2023ء
محمد زمان
گزشتہ ہفتے موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر اسلام آباد سے لاہور کا سفر اہل خانہ کیساتھ کافی خوشگوار تھا۔ موٹر وے پر رش بہت زیادہ تھا اور ہر کوئی دھند پھیلنے سے پہلے گھر پہنچنے کی جلدی میں تھا۔ سیانے کہتے ہیں کہ " سفر وسیلہ ظفر" لیکن پچھلے چند سالوں میں پاکستان میں سفر کرنا میرے لیے اکثر پریشان کن رہا ہے کیونکہ دوران سفر اپنے وطن کے بہت سے قیمتی وسائل کو ضائع ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ حکام بالا جب تک ان وسائل کو بچانے کی طرف متوجہ ہونگے تب تک بہت کچھ ہاتھ سے نکل
مزید پڑھیے


زوال کے زینے ……(2)

پیر 16 جنوری 2023ء
محمد زمان
اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ وہاں کی آبادی پوری کرنے کیلیے آج انہیں مشینوں سے بچے پیدا کرنے پڑ رہے ہیں۔ جب انکی ماؤں نے گھروں سے نکل کر کام کرنے اور ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی ٹھانی تو لا محالہ انہیں اپنی نسوانیت سے ہاتھ دھونے پڑے۔ ایک کامیاب اور پروفیشنل خاتون بننے کیلیے جہاں اپنے گھر کی راجدھانی کی قربانی دی تو وہیں ماں کے خوبصورت ترین رشتے سے بھی دستبرداری کا اعلان کرنا پڑا۔ آگے سے آگے بڑھنے کی دوڑ نے جہاں ماؤں سے انکے بچے چھینے وہیں بچوں سے والدین
مزید پڑھیے



زوال کے زینے

اتوار 15 جنوری 2023ء
محمد زمان
چند دن پہلے سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ نظروں سے گزری جس نے کچھ حیران بھی کیا اور پریشان بھی۔ لکھنے والی ایک پڑھی لکھی اور بظاہر عقل و شعور رکھنے والی خاتون تھیں جو بچوں کی مشینی پیدائش کے عمل سے کافی متاثر دکھائی دے رہی تھیں کہ چلو اچھا ہے ہماری نا سہی ہماری آنے والی نسلوں کی بچے پیدا کرنے سے جان چھوٹ جائے گی اور پاکستان جیسے "مذہبی" ملک میں جہاں عورت کو محض بچہ پیدا کرنے کی مشین سمجھا جاتا ہے اب سائنس کی ذرہ نوازی کہ اس نے ہمیں حقیقتاً ایک مشین فراہم کر
مزید پڑھیے


سمارٹ پارکنگ سسٹم: محفوظ سڑک کیلئے ایک بہتر حکمت عملی

اتوار 08 جنوری 2023ء
محمد زمان
لوگوں کی کثیر تعداد کا شہروں کی طرف رخ جہاں گاڑیوں کی بڑھتی تعداد میں اضافہ کا باعث ہے، وہیں اب اس سے پارکنگ کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ پاکستان میں تقریباً ہر خاندان کے پاس ایک نجی گاڑی موجود ہے، جو کار سے لے کر ایس یو وی یاں موٹر سائیکل تک کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ شاپنگ سینڑز، پلازہ، شو رومز اور دیگر تجارتی مراکز میں اضافہ توہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ان جگہوں میں پارکنگ کے انتظامات بہت بے ہنگم اور ناقص نظر آتے ہیں، ان مصروف کمرشل علاقوں میں سڑکوں کے کنارے
مزید پڑھیے


اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام اور سڑکوں پر بھیڑ

اتوار 01 جنوری 2023ء
محمد زمان
پاکستان میں آبادی کی تیز رفتاری وسائل کی مانگ میں بھی اضافہ کرتی جا رہی ہے، انہی وسائل میں ایک وسائل جس کی عوام کو اشد ضرورت ہے، وہ بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام ہے، پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہاتوں سے شہروں کا رخ کر رہی ہے، جسکی وجہ سے شہروں میں مسائل کا تناسب بھی زیادہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی و کم آمدنی کی بدولت لوگ اپنی گاڑیاں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، اس لیے زیادہ آبادی پبلک ٹرانسپورٹ پر منحصر ہوتی ہے۔ اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پبلک
مزید پڑھیے


سڑکوں کا نظام: عوامی مسائل میں اضافے کی الگ داستاں

اتوار 25 دسمبر 2022ء
محمد زمان
میں اپنے گزشتہ کئی کالمز میں اس بات کا تذکرہ کرتا رہتا ہوں کہ سڑکیں، اس کا نظام اور اس سے منسلک نظم و ضبط کسی بھی ملک کا آئینہ دار ہوتے ہیں لہذا ان کا منظم ہونا انتہائی اہم ہے، اسلام آباد ملک کا دارلحکومت ہونے کی وجہ سے پورے ملک کا عکس اور ایک نمائندے کی حیثیت رکھتاہے، اسلام آباد میں آئے روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملکی معیشیت کو جہاں بے تحاشا نقصان پہنچا ہے وہیں پرعالمی سطح پر ملکی ساکھ بھی خطرے میں ہے، اس کی اہم وجہ آمدورفت کا
مزید پڑھیے


بہارہ کہو بائی پاس اور مناسب حکمت عملی

اتوار 18 دسمبر 2022ء
محمد زمان
بہارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ ایک معمے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، ایک طرف اسلام آباد کی انتظامیہ نہ صرف یونیورسٹی کی بلکہ زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے تو دوسری طرف یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے وہاں جمع ہے اور نہ صرف جمع ہے بلکہ اب توبہت سے شعبہ جات اپنی معمول کی کلاسسز کا انعقاد بھی وہیں پر کر رہے ہیں،یہ اپنے تئیں ایک احتجاج کی الگ صورت ہے جس کو "علمی دھرنے " کا نام دیا گیا ہے ۔گزشتہ دو ہفتے سے جاری اس احتجاج کا مقصد
مزید پڑھیے








اہم خبریں